Inquilab Logo

سنگیت سوم اور سریش رانا پر عائد فساد کا کیس ختم

Updated: March 28, 2021, 11:32 AM IST | Jeelani Khan Aleg | Lucknow

یوگی سرکار نے مظفر نگر فساد کاکیس واپس لیا، کورٹ نےبھی مہر لگادی

Sangeet Som .Picture:INN
سنگیت سوم ۔تصویر :آئی این این

مظفر نگر فساد کے مقدمات میں یوگی  سرکار نے مزید دو اہم بی جے پی لیڈروں پر سے کیس واپس لے لیا ہے۔جن لیڈروں کو حکومت نے راحت دی ہے ان میں وزیر گناّ سریش رانا اور ایم ایل ا ے سنگیت سوم شامل ہیں۔فسادات کے کلیدی ملزمین مانے جارہے ان دونوں لیڈروں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت درج مقدمات کو مظفر نگر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی عدالت نےواپس لے لیا ہے۔  حکومت کے اس فیصلے پر اپوزیشن اور ملی رہنمائوں نے شدید رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے  اسے ملک کی عدلیہ کی گرتی ساکھ اورحکومت کے دبائو میں جھکنے کی علامت قرار دیا ہے۔  مظفرنگر میں ستمبر ۲۰۱۳ءمیں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے کلیدی ملزمین سریش رانا (ممبر اسمبلی، تھانہ بھون)اور سنگیت سوم (ممبر اسمبلی سردھنہ)  پر عائد مقدمات کو واپس لینے کیلئے سرکاری وکیل راجیو شرما نے مظفر نگر کی اے ڈی جے عدالت میں عرضی لگائی تھی۔یہ اپیل حکومت کی جانب سے جاری آرڈر کے بعد کی گئی تھی۔ان لیڈروں کے خلاف اشتعال ا نگیز تقریر کرکے فساد بھڑکانے کا  سنگین الزام تھا۔...
 انہوں نے ۷؍ستمبر کو نگلہ مہاپنچایت میں کھلے عام اقلیت مخالف بیان دیا تھااور اکثریتی فرقہ کو اکسایا تھا۔اس مہا پنچایت میں مقررین میں وی ایچ پی لیڈر سادھوی پراچی نے بھی زہر افشانی کرتے ہوئے کہا تھا کہ سچن اور گورو کے قتل کا انتقام لیاجائے گا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اکھلیش کے دور حکومت میںضلع میں حکم امتناعی نافذ ہونے کے باوجود ہزاروں لوگوں کا مجمع  اکٹھا ہواتھا جن میں سے سیکڑوں افراد ہتھیار کے ساتھ پہنچے تھے۔ پنچایت ختم ہونے کے بعد واپسی میں مجمع نے اقلیتی فرقہ کے گھروں، دکانوں اور کھیت کھلیان میں آتشزنی، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار شروع کردی تھی۔ہفتوں چلے  اس فساد میں حکومتی اعدادوشمار کے مطابق ۵۰؍سے زائد جبکہ سماجی تنظیموں  اور  غیر جانبدار میڈیاکی رپورٹ کے مطابق تقریباً َ۱۰۰؍افراد مارے گئے تھے۔ان میں سے بیشتر اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھتے تھے۔ان فسادات کے دوران گھر چھوڑ کر کیمپوں و دیگر مقامات پر پناہ لینے والوں کی تعداد ۵۰؍ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK