ہندوستان کی سرِفہرست ڈبلز جوڑی ساتوک سائی راج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی منگل سے سڈنی میں شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن ۲۰۲۵ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں واپسی کرتے ہوئے اس سیزن کا اپنا پہلا خطاب جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔
EPAPER
Updated: November 17, 2025, 8:23 PM IST | New Delhi
ہندوستان کی سرِفہرست ڈبلز جوڑی ساتوک سائی راج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی منگل سے سڈنی میں شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن ۲۰۲۵ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں واپسی کرتے ہوئے اس سیزن کا اپنا پہلا خطاب جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔
ہندوستان کی سرِفہرست ڈبلز جوڑی ساتوک سائی راج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی منگل سے سڈنی میں شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن ۲۰۲۵ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں واپسی کرتے ہوئے اس سیزن کا اپنا پہلا خطاب جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔
مردوں کے ڈبلز بیڈمنٹن رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود ساتوک اور چراغ بی ڈبلیو ایف ۲۰۲۵ء ورلڈ ٹور کے اپنے ۱۴؍ میں سے ۸؍ مقابلوں میں سیمی فائنل تک پہنچے، لیکن اس سیزن میں وہ اپنے کسی بھی بہتر مظاہرے کو خطاب میں تبدیل نہیں کر سکے۔ ہندوستانی جوڑی نے سال کے آغاز میں ہانگ کانگ اوپن اور چائنا ماسٹرز کے فائنل میں جگہ بنائی تھی، لیکن دونوں مواقع پر انہیں رنر اپ سے ہی اکتفا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھئے:تھائی لینڈ: کیا مس اسرائیل اور مس فلسطین کے مابین حقیقتاً تنازع ہوا؟
ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز میں عالمی چیمپئن شپ کے تمغہ یافتہ لکشیا سین، ایچ ایس پرنئے اور کدامبی سری کانت کے ساتھ ابھرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑی آیوش شیٹی ہندوستان کی امیدوں کی قیادت کریں گے۔ جون میں یو ایس اوپن جیتنے کے بعد اس سال بی ڈبلیو ایف خطاب جیتنے والے واحد ہندوستانی کھلاڑی آیوش شیٹی اپنی کامیابی کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اپنے گزشتہ ۱۰؍ میں سے سات مقابلوں میں پہلے ہی مرحلے میں شکست کا سامنا کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:بنگلہ دیش کا ہندوستان سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ
پیرس اولمپک ۲۰۲۴ء کے سیمی فائنلسٹ لکشیا سین نے ایک رنر اپ اور دو سیمی فائنلز کھیل کر بہترین کارکردگی دکھائی ہے، جن میں گزشتہ ہفتے ہونے والے کُما مَوٹو ماسٹرز جاپان کا سیمی فائنل بھی شامل ہے۔ تاہم وہ ۱۹؍ ٹورنامنٹس میں سے ۱۱؍ بار پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو چکے ہیں۔ ایچ ایس پرنئے کے لیے ۲۰۲۵ء بھی ایک مشکل سال رہا ہے۔ وہ اس سال کسی بھی ٹورنامنٹ میں دوسرے راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکے اور آٹھ مرتبہ پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا چکے ہیں۔ مئی میں ملائیشیا ماسٹرز سپر ۵۰۰؍ کے فائنلسٹ رہے کدامبی سری کانت لگاتار پہلے راؤنڈ میں شکستوں کے بعد سڈنی روانہ ہوئے ہیں۔