۱۰؍ جون کو آخری فلائٹ ملکِ حجاز پہنچے گی جبکہ واپسی ۲۴؍ جون سے شروع ہونے کی امید ، سعودی وزارت حج نے مکمل منصوبہ جاری کیا۔
EPAPER
Updated: November 04, 2023, 9:45 AM IST | Agency | Riyadh
۱۰؍ جون کو آخری فلائٹ ملکِ حجاز پہنچے گی جبکہ واپسی ۲۴؍ جون سے شروع ہونے کی امید ، سعودی وزارت حج نے مکمل منصوبہ جاری کیا۔
سعودی حکومت نے اگلے سال حج کے سیزن ۲۰۲۴ء کے لئے پروازوں کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان سعوی شہری ہوابازی کے محکمے نے کیا ہے جس کے مطابق حج کیلئے پروازوں کاآغاز ۹؍مئی۲۰۲۴ء سے ہوگا جس کا سلسلہ ۱۰؍ جون تک جاری رہے گا۔ اس کیلئے درخواستیں یکم جنوری۲۰۲۴ء تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ سعودی شہری ہوابازی محکمہ نے مزید کہا کہ حج سے واپسی کی پروازوں کا آغاز ۲۰؍جون ۲۰۲۴ء سے ہو گا اور آخری پرواز حاجیوں کو سعودی عرب سے لے کر ان کے وطن ۲۱؍ جولائی کو جائے گی۔
سعودی ایوی ایشن نے دنیا کی تمام اہم ایئر لائنز کو مطلع کردیا ہے کہ وہ حج کی درخواستیں یکم جنوری ۲۰۲۴ء تک لازمی طور پر جمع کرادیں تاکہ پروازوں کے شیڈول طے کرنے میں کوئی تاخیر اور پریشانی نہ ہو۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ اس بار حاجیوں کی ریکارڈ تعداد کو خوش آمدید کہا جائے گا جس کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا ۔یاد رہے کہ کووناء وبا کے بعد گزشتہ برس سے حج اور عمرہ کی رونقیں پھر سے بحال ہوگئی ہیں۔ گزشتہ سال بڑی تعداد میں عازمین، حج کیلئے پہنچے تھے۔