Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی آرامکو کا بڑا فیصلہ، ایشیا سے عرب لائٹ خام تیل کے لیے پریمیم وصول کرے گا

Updated: April 06, 2026, 3:30 PM IST | Riyadh

سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو نے ایشیائی ممالک کے لیے عرب لائٹ خام تیل پر پریمیم کا اعلان کیا ہے۔کمپنی نے مئی کی کھیپ کے لیے عرب لائٹ خام تیل کے ایشیائی خریداروں کے لیے ریکارڈ۵۰ء۱۹؍ ڈالر فی بیرل کا پریمیم مقرر کیا ہے۔

Aramco Project.Photo:INN
آرامکو پروجیکٹ۔ تصویر:آئی این این

 سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو نے ایشیائی ممالک کے لیے عرب لائٹ خام تیل پر پریمیم کا اعلان کیا ہے۔کمپنی نے مئی کی کھیپ کے لیے عرب لائٹ خام تیل کے ایشیائی خریداروں کے لیے ریکارڈ۵۰ء۱۹؍  ڈالر فی بیرل کا پریمیم مقرر کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، سعودی آرامکو نے یہ قدم آبنائے ہرمز بند ہونے کے باعث خام تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے پیش نظر اٹھایا ہے۔
عرب لائٹ ایک ہلکا خام تیل ہے، جو سعودی آرامکو تیار کرتی ہے۔ یہ درمیانی کثافت اور کم سلفر والا ’’سویٹ کروڈ‘‘ ہے، جسے ریفائن کرنا آسان ہوتا ہے۔ اس سے پیٹرول، ڈیزل اور جیٹ فیول جیسے مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ اس کی اعلیٰ کوالٹی اور مستحکم سپلائی کے باعث یہ ایشیا اور یورپ میں بہت مقبول ہے۔

یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل: آر سی بی کی شاندار جیت، سی ایس کے کو مسلسل تیسری شکست


اوپیک کے تحت اس کی پیداوار عالمی تیل مارکیٹ کو متاثر کرتی ہے اور اس کی قیمتیں بین الاقوامی سطح پر اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اہم بحری راستے کو تقریباً بند کر دینے کے باعث عالمی خام تیل کی سپلائی کا ایک بڑا حصہ متاثر ہوا ہے، جس سے توانائی کی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ پیدا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سچترا سین پہلی اداکارہ ہیں جنہیں ماسکو میں ایوارڈ دیا گیا


 اس ہنگامہ خیزی نے بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ حالیہ سیشنز میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں ۵۰؍ فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں امریکہ، یورپ اور ایشیا سمیت بڑی معیشتوں میں ایندھن کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تاہم، دن کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی بھی دیکھی گئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت ۵۸ء۱؍  فیصد کم ہو کر۳۱ء۱۰۷؍ ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ۸۴ء۱؍ فیصد کمی کے ساتھ ۴۹ء۱۰۹؍  ڈالر فی بیرل پر رہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK