Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل: آر سی بی کی شاندار جیت، سی ایس کے کو مسلسل تیسری شکست

Updated: April 06, 2026, 2:59 PM IST | Bengaluru

رائل چیلنجرز بنگلور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چنئی سپر کنگز کو ۴۳؍ رنز سے شکست دے دی، جس کے ساتھ ہی سی ایس کے کو ٹورنامنٹ میں لگاتار تیسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

RCB Players.Photo;PTI
آر سی بی کے کھلاڑی۔ تصویر:پی ٹی آئی

رائل چیلنجرز بنگلور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چنئی سپر کنگز کو ۴۳؍ رنز سے شکست دے دی، جس کے ساتھ ہی سی ایس کے کو ٹورنامنٹ میں لگاتار تیسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔  چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آر سی بی نے مقررہ اوورز میں ۲۵۰؍ رنز بنا کر سیزن کا سب سے بڑا اسکور قائم کیا۔
آر سی بی کی جانب سے ٹم ڈیوڈ نے ۲۵؍ گیندوں پر۸؍چھکوں کی مدد سے ۷۰؍ رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان رجت پاٹیدار نے ۴۸، فل سالٹ نے ۴۶، وراٹ کوہلی نے۲۸ اور دیودت پڈیکل نے ۵۰؍ رنز اسکور کیے۔ گیندبازی میں بھونیشور کمار نے ۳؍ وکٹ حاصل کر کے آئی پی ایل میں اپنے ۲۰۰؍ وکٹ مکمل کیے، جبکہ ابھینندن سنگھ، جیکب ڈفی اور کرونال پانڈیا نے ۲۔۲؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں سی ایس کے۲۰۷؍ رنز تک محدود رہی۔ ٹیم کی جانب سے پرشانت ویر نے ۴۳؍ اور جیمی اوورٹن نے ۳۷؍ رنز بنائے۔  گیندبازی میں اوورٹن، انشول کمبوج اور شیوم دوبے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔  واضح رہے کہ سی ایس کے اس سے قبل راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے خلاف بھی شکست کھا چکی ہے، جبکہ آر سی بی نے اپنے پہلے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو ہرایا تھا۔
۲۵۰؍ رن کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری چنئی سپر کنگز شروع سے ہی دباؤ میں نظر آئی اور اس نے محض ۳۰؍ رن کے اسکور پر اپنی تین وکٹ گنوا دیں۔ کپتان رتوراج گائیکواڈ (۷)، آیوش مہاترے (ایک) اور سنجو سیمسن ۹؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سرفراز خان نے دھواں دھار بّلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارتک شرما کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ساتویں اوور میں کرونال پانڈیا نے سرفراز خان کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ سرفراز خان نے ۲۵؍ گیندوں میں آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ۵۰؍رن کی اننگز کھیلی۔ اسی اوور میں کرونال پانڈیا نے کارتک شرما (۶) کو بھی اپنا شکار بنا لیا۔ شیوم دوبے ۱۳؍ گیندوں میں ۱۸؍ رن بنا کر چھٹے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھئے:سچترا سین پہلی اداکارہ ہیں جنہیں ماسکو میں ایوارڈ دیا گیا


۱۶؍ویں اوور میں بھونیشور کمار نے طوفانی بّلے بازی کر رہے پرشانت ویر کو آؤٹ کر دیا۔ پرشانت ویر نے ۲۹؍ گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۴۳؍ رن بنائے۔ ۱۷؍ویں اوور میں سویش شرما نے جیمی اوورٹن کو آؤٹ کر کے چنئی سپر کنگز کو آٹھواں جھٹکا دیا۔ جیمی اوورٹن نے ۱۶؍ گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے۳۷؍ رن بنائے۔ نور احمد آٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آر سی بی کے گیند بازوں نے چنئی سپر کنگز کو۴ء۱۹؍ اوورز میں ۲۰۷؍ رن پر سمیٹ کر مقابلہ ۴۳؍ رن سے جیت لیا۔
آر سی بی کے لیے بھونیشور کمار نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ جیکب ڈفی، ابھینندن سنگھ اور کرونال پانڈیا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سویش شرما نے ایک وکٹ لی۔

یہ بھی پڑھئے:’’غیر قانونی اسکولوں میں بچوں کا داخلہ نہ کروائیں ‘‘


اس سے پہلے، آر سی بی نے سی ایس کے کے خلاف تین وکٹوں پر ۲۵۰؍ رن  کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا۔ چنئی سپر کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بّلے بازی کے لیے اتری آر سی بی کی جانب سے فل سالٹ اور وراٹ کوہلی کی سلامی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے ۳۷؍ رن جوڑے۔ پانچویں اوور میں انشول کمبوج نے وراٹ کوہلی کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ وراٹ کوہلی نے۱۸؍ گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۲۸؍ رن  کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد دیودت پڈیکل نے فل سالٹ کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے ۵۶؍ رن جوڑے۔ ۱۱؍ویں اوور میں شیوم دوبے نے فل سالٹ کو آؤٹ کر کے آر سی بی کو دوسرا جھٹکا دیا۔ فل سالٹ نے ۳۰؍ گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ۴۶؍ رن بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK