• Thu, 22 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

للن ٹاپ کے سوربھ دیویدی انڈین ایکسپریس کے ’’ہندی‘‘ محاذ کی قیادت کریں گے

Updated: January 22, 2026, 6:05 PM IST | New Delhi

معروف صحافی سوربھ دویدی دی انڈین ایکسپریس کے نئے ہندی ایڈیشن کی قیادت سنبھالنے جا رہے ہیں، جہاں وہ ادارتی اور ڈجیٹل سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کریں گے۔ یہ قدم انگریزی صحافت کی گہرائی کو ہندی بولنے والے وسیع طبقے تک پہنچانے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Saurabh Dwivedi. Photo: INN
سوربھ دویدی۔ تصویر: آئی این این

سوربھ دویدی ’دی انڈین ایکسپریس‘ کے نئے ہندی محاذ کی قیادت سنبھالنے جارہے ہیں ، جہاں وہ ویڈیو شوز اور ای پیپر سمیت اس کی مکمل کارروائیوں کی نگرانی کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد دی انڈین ایکسپریس کی انگریزی ادارتی گہرائی کو وسیع ہندی بولنے والے طبقے تک پہنچانا ہے۔ اس ماہ کے آغاز میں دویدی نے تقریباً۱۲؍ برس بعد انڈیا ٹوڈے گروپ سے استعفیٰ دے دیا تھا، جہاں وہ دی للن ٹاپ کے بانی مدیر اور انڈیا ٹوڈے ہندی کے ایڈیٹر کے عہدے پر فائز تھے۔ ان کی قیادت میں دی للن ٹاپ نے ہندی ڈجیٹل میڈیا میں ایک منفرد شناخت قائم کی اور نوجوان سامعین سے مضبوط تعلق بنایا۔ 

یہ بھی پڑھئے: جموں کشمیر کی سمرن بالا یومِ جمہوریہ پریڈ میں مرد دستے کی قیادت کریں گی

دویدی نے۵؍ جنوری کوایکس پر دو پوسٹس کے ذریعے اپنے استعفے کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا:’’شکریہ، د ی للن ٹاپ ‘‘۔ پہچان، سیکھنے کے مواقع اور حوصلہ افزائی کیلئے اور مستقبل کیلئے نیک تمنائیں۔ یہاں ہماری وابستگی ختم ہوتی ہے۔ میں مطالعہ کی چھٹی لوں گا اور پھر اپنے مستقبل کے منصوبوں پر بات کروں گا۔ ‘‘اس کے بعد ایک اور پوسٹ میں انہوں نے ایک تصویر کے ساتھ ایک ہندی شعر شیئر کیا، جو ایک نئے سفر کی طرف اشارہ کرتا تھا۔ دویدی نے انڈیا ٹوڈے گروپ میں اپنے کریئر کا آغاز آج تک ڈاٹ اِن میں فیچرز ایڈیٹر کے طور پر کیا اور بعد میں کملیش سنگھ کے ساتھ مل کر دی للن ٹاپ کی بنیاد رکھی۔ ان کے استعفے کے اعلان پر انڈیا ٹوڈے گروپ کی وائس چیئرپرسن کلی پوری نے دی للن ٹاپ کو ’’ ہندوستان کے دل کے علاقوں کے نوجوانوں کیلئے ایک پسندیدہ پلیٹ فارم‘‘ بنانے کا سہرا دویدی کو دیا۔ کلی پوری نے کہا، ’’مجھے سوربھ پر اور ان کام پر بے حد فخر ہے جو انہوں نے تخلیق کیا ہے، ‘‘اور مزید بتایا کہ انہوں نے گروپ کے پورٹ فولیو سے باہر تخلیقی مواقع تلاش کرنے کی ان کی خواہش پر بھی بات کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK