• Thu, 22 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گرین لینڈ میں تناؤ میں کمی سے مارکیٹ کو راحت، روپے میں بہتری کی توقع

Updated: January 22, 2026, 6:09 PM IST | Mumbai

گرین لینڈ سے متعلق عالمی تناؤ میں کمی کے اشارے ملنے سے مارکیٹ کے جذبات کو راحت ملی ہے۔ جمعرات کو جاری ڈی بی ایس بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سے مارکیٹ کی سوچ بہتر ہوگی اور روپے میں اتار چڑھاؤ تو جاری رہے گا، لیکن اس کی گراوٹ اب پہلے کی طرح تیز نہیں ہوگی۔

Indian Rupee.Photo:INN
ہندوستانی کرنسی۔ تصویر:آئی این این

گرین لینڈ سے متعلق عالمی تناؤ میں کمی کے اشارے ملنے سے مارکیٹ کے جذبات کو راحت ملی  ہے۔ جمعرات کو جاری ڈی بی ایس  بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق  اس سے مارکیٹ کی سوچ بہتر ہوگی اور روپے میں اتار چڑھاؤ تو جاری رہے گا، لیکن اس کی گراوٹ اب پہلے کی طرح تیز نہیں ہوگی۔جمعرات کو ابتدائی کاروبار میں روپیہ اپنے اب تک کے سب سے نچلے سطح سے سنبھلتا دکھا۔ امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ ۱۵؍ پیسے مضبوط ہو کر۵۰ء۹۱؍ پر پہنچ گیا۔
ڈی بی ایس  بینک کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور سینئر اکانومسٹ رادھیکا راؤ کے مطابق، پچھلے سال سے جاری منفی رجحان کو عالمی اور گھریلو عوامل نے مزید بڑھا دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر  تیز اضافہ مارکیٹ کے تمام اشاریوں کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، جسے منفی جغرافیائی سیاسی واقعات اور عالمی بانڈ ییلڈ میں اضافے نے اور زیادہ تقویت دی ہے۔ ایسے میں گرین لینڈ سے متعلق تناؤ میں کمی کے اشارے مارکیٹ کے لیے راحت  کا سبب بنے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ یورپی یونین کے ساتھ ایک بڑا تجارتی معاہدہ جلد مکمل ہو سکتا ہے، جس کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔ اس کے علاوہ، عالمی اقتصادی فورم کی میٹنگ کے دوران امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں بھی مثبت اشارے ملے ہیں، جس سے مارکیٹ میں دوبارہ امید پیدا ہوئی ہے۔
ملک کے اندر کی صورتحال کی بات کریں تو روپے پر دباؤ اس وقت آیا ہےجب اقتصادی ترقی مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔ موجودہ مالی سال کی پہلی دو سہ ماہیوں میں اوسط اقتصادی ترقی کی شرح ۸؍ فیصد رہی ہے اور آئندہ مالی سال کے لیے اس کے  ۵ء۷؍فیصد سے زیادہ رہنے کا اندازہ ہے۔ کمزور روپیہ جہاں بلند درآمدی محصولات سے متاثرہ برآمد کنندگان کو کچھ  راحت  دیتا ہے، وہیں دوسری جانب اس سے معیشت کے کچھ حصوں میں عدم توازن بھی پیدا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’مجھے مراٹھی بولنے پر مجبورنہ کریں۔‘‘ زبان کے تنازع کے بیچ سنیل شیٹی کا سخت ردِعمل

ڈی بی ایس  بینک کی رپورٹ کے مطابق  ملک کا موجودہ کھاتہ خسارہ ابھی قابو میں ہے اور یہ  جی ڈی پی  کے تقریباً ۰ء۱؍سے ۲ء۱؍ فیصد کے درمیان رہ سکتا ہے۔ لیکن اصل تشویش غیر ملکی سرمایہ کے بہاؤ کو لے کر ہے۔بینک نے بتایا کہ  ۲۰۲۵ء میں خالص سرمایہ کی نکاسی کے بعد اس سال اسٹاک مارکیٹوں سے تقریباً ۳؍ ارب ڈالر کی نکاسی ہوئی ہے جبکہ بانڈ مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کمزور رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:مجھے اپنے چند منتخب شاٹس پر ہی پورا اعتماد ہے: ابھیشیک

براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی صورتحال پچھلے سال سے بہتر ضرور ہے، لیکن غیر ملکی کمپنیوں کے منافع واپس لینے کی وجہ سے کل سرمایہ کاری کے مقابلے میں اب بھی فرق موجود ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ آنے والے مرکزی بجٹ میں سرکاری اخراجات کا اثر واضح نظر آئے گا، کیونکہ مالی سال ۲۰۲۷ء میں مرکز اور ریاستوں کا کل قرض بڑھنے کا امکان ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK