• Thu, 22 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنجے لیلا بھنسالی اس سال یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ہندوستانی سنیما کی نمائندگی کریں گے

Updated: January 22, 2026, 7:04 PM IST | Mumbai

بالی و وڈ کے سپر ہٹ ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو ایک بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بھنسالی ریپبلک ڈے پر ہندوستانی سنیما کے ۱۱۰؍ سالہ تاریخ کی جھانکی پیش کریں گے۔ اس سال ریپبلک ڈے پریڈ میں پہلی بار کوئی ہندوستانی فلم ڈائریکٹر سنیما کی نمائندگی کرے گا۔

Sanjay Leela Bhansali.Photo:INN
سنجے لیلا بھنسالی۔ تصویر:آئی این این

بالی و وڈ کے سپر ہٹ ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو ایک بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بھنسالی ریپبلک ڈے پر ہندوستانی سنیما کے ۱۱۰؍ سالہ تاریخ کی جھانکی پیش کریں گے۔ اس سال ریپبلک ڈے پریڈ میں پہلی بار کوئی ہندوستانی فلم ڈائریکٹر سنیما کی نمائندگی کرے گا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی ہندوستانی سنیما کو وقف ایک خصوصی جھانکی پیش کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اطلاعات و نشریات کے وزارت نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ مل کر یہ پروگرام ترتیب دیا ہے۔
 خبروں کے مطابق  ۲۶؍جنوری ۲۰۲۶ءکو کرتوی پاتھ پر جھانکی پیش کی جائے گی۔ ٹائمز آف انڈیا نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ’’پہلی بار ہندوستانی  سنیما کے علمبردار سنجے لیلا بھنسالی ریپبلک ڈے پریڈ میں ہندوستانی سنیما کی نمائندگی کریں گے۔ یہ تاریخی اعزاز ملکی سنیما کے لیے ایک اہم باب ہے اور اس سے قومی سطح پر مضبوط رفتار پیدا ہونے کی توقع ہے۔ اس موقع کے لیے سنجے لیلا بھنسالی سے بہتر نمائندہ کوئی نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھئے:سپریم کورٹ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا نام تبدیل کرنے کی مانگ کی عرضی مسترد کر دی

سپر ہٹ ڈائریکٹر ہیں سنجے لیلا بھنسالی
بھنسالی نہ صرف فلم ڈائریکٹر ہیں، بلکہ پروڈیوسر، اسکرپٹ رائٹر، ایڈیٹر اور موسیقار بھی ہیں۔ انہیں سات نیشنل فلم ایوارڈز سمیت کئی ایوارڈز مل چکے ہیں۔ انہیں ۲۰۱۵ء میں پدم شری سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے۱۹۹۶ء میں فلم ’’خاموشی: دی میوزیکل‘‘ سے ہدایتکاری کا آغاز کیا تھا۔ فلمساز بھنسالی نے ۱۹۹۹ء میں’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘ اور۲۰۰۲ء میں ’’دیوداس‘‘سے کافی شہرت اور کامیابی حاصل کی۔۲۰۰۵ء میں ’’بلیک‘‘ کے لیے انہیں بہترین ہندی فیچر فلم کا نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔

یہ بھی پڑھئے:مجھے اپنے چند منتخب شاٹس پر ہی پورا اعتماد ہے: ابھیشیک

ان کی دیگر فلموں میں ۲۰۰۷ء کی سانوریا اور ۲۰۱۰ءکی گزارش  شامل ہیں۔’’گزارش‘‘ سے انہوں نے موسیقار کے طور پر بھی اپنا کریئر شروع کیا۔ بعد ازاں، انہوں نے ۲۰۱۳ء میں ’’گولیوں کی راس لیلا رام-لیلا ،۲۰۱۵ء میںباجی راؤ  مستانی،۲۰۱۸ء میں پدماوت  اور۲۰۲۲ء میں’’گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی ہدایت کاری کی۔۲۰۲۴ء میں، بھنسالی نے اپنا میوزک لیبل ’’بھنسالی میوزک‘‘ شروع کیا۔ انہوں نے ویب سیریز ’’ہیرامنڈی ‘‘ کی ہدایت کاری کے ساتھ او ٹی ٹی  پلیٹ فارمز پر بھی قدم رکھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK