Updated: August 13, 2026, 5:08 PM IST
| Mumbai
اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے لندن شاخ کے ذریعے ۵۰؍ کروڑ ڈالر کے ’ریگولیشن ایس‘ بانڈ کی قیمت بندی مکمل کر لی ہے۔ بانڈ کا کوپن ریٹ ۲۵ء۵؍ فیصد مقرر کیا گیا، جبکہ اسے پانچ سالہ امریکی ٹریژری کے مقابلے میں ۸۸؍ بیسس پوائنٹس زیادہ پر پرائز کیا گیا۔ اس بانڈ کو سرمایہ کاروں کی زبردست پذیرائی ملی اور آرڈر بک ۶۲ء۴؍ ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جس میں ۱۴۵؍ سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔
ایس بی آئی۔ تصویر: آئی این این
اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے اپنی لندن شاخ کے ذریعے ۲۵ء۵؍ فیصد کوپن ریٹ (شرح سود) پر ۵۰؍ کروڑ ڈالر کے ’ریگولیشن ایس‘ بانڈ کی قیمت مقرر کرنے کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ اس بانڈ کو پانچ سالہ امریکی ٹریژری کے مقابلے میں بینچ مارک کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت بینچ مارک سے ۸۸؍ بیسس پوائنٹس (۸۸ء۰؍ فیصد) زیادہ مقرر کی گئی ہے۔ ان بانڈز کو SGX-ST، India INX اور NSE-IX پر لسٹ کیا جائے گا۔ واضح ہو کہ اس لین دین کو سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست ردعمل ملا اور مختلف ممالک اور خطوں کے سرمایہ کاروں نے اس میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ آرڈر بک اپنی بلند ترین سطح پر ۴۶ء۲؍ ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جس میں ۱۴۵؍ سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔ سرمایہ کاروں کی مضبوط طلب کی بنیاد پر ابتدائی قیمت ٹریژری بینچ مارک سے ۱۲۰؍ بیسس پوائنٹس زیادہ رکھی گئی تھی، جسے بعد میں کم کرکے ٹریژری بینچ مارک سے ۸۸؍ بیسس پوائنٹس زیادہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: ماروتی، ٹاٹا اور مہندرا کے ای ۲۰؍ پیٹرول پرخدشات سامنے آئے، ای میلز نے رازکھولا
ریگولیشن ایس بانڈ ایسے بانڈز ہوتے ہیں جو امریکی سرمایہ کاروں کیلئے جاری کیے جاتے ہیں لیکن امریکہ سے باہر جاری کیے جاتے ہیں۔ اس کی شرط یہ ہوتی ہے کہ ان کا امریکہ میں کوئی براہِ راست اثر نہیں ہونا چاہیے۔ ایس بی آئی کے چیئرمین چلا سرینواسولو شیٹی نے کہاکہ ’’موجودہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان ۵۰؍ کروڑ ڈالر کے بانڈ کی کامیاب قیمت بندی بینک کے بانڈز کیلئے سرمایہ کاروں کی مضبوط طلب اور غیر ملکی کیپٹل مارکیٹوں میں بینک کے متنوع سرمایہ کاروں کی بنیاد کا ثبوت ہے۔ یہ سرمایہ کار بنیاد بینک کو دنیا کے اہم فکسڈ اِنکم سرمایہ کاروں سے مؤثر طریقے سے سرمایہ حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی اقتصادی ماحول کے درمیان حاصل کی گئی یہ کم قیمت بندی ہندوستان کے جاری کنندگان کیلئے قرض لینے کی لاگت کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔