Inquilab Logo

ڈری ہوئی بی جےپی ہمیں ڈرانے کی کوشش کررہی ہے:تیجسوی

Updated: March 14, 2023, 10:44 AM IST | patna

مودی سرکار پر شدید حملہ، بتایا کہ روز مرہ کے استعمال کے زیورات کو ضبط کرکے ای ڈی نے ’برآمدگی‘ کا دعویٰ کیا ہے

Tejashwi Yadav talking to the media at Bihar Assembly premises.(PTI)
تیجسوی یادو بہار اسمبلی کے احاطےمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔( پی ٹی آئی)

تیجسوی پرساد یادو نے پیر کو بہار اسمبلی پہنچتے ہی ای ڈی اور سی بی آئی کی چھاپہ ماری پر بی جےپی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے  اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’چھاپہ ماری کی کرونولوجی کو سمجھیں۔ امیت شاہ جو کرونولوجی سمجھاتے ہیں ، اس کرونولوجی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ‘‘
 تیجسوی یادو نے یاد دلایا کہ جس دن مہاگٹھ بندھن حکومت اعتماد کا ووٹ حاصل کررہی تھی، اس دن بھی چھاپہ ماری ہورہی تھی۔ان چھاپوں کا کیا ہوا؟ کتنے ملے ، سوکروڑ ،ہزار کروڑ، لاکھ کروڑ؟ یا پھر  چلئے ۲۰۱۷ء کی طرف،۸ءہزار کروڑ مالیت کی بے نامی جائیداد ملنے کا دعویٰ کیا گیاتھا۔ سی بی آئی ، انکم ٹیکس ،ای ڈی ساری ایجنسیاں لگ گئیں۔ آج ۲۰۲۳ء ہے یعنی کم وبیش ۶؍ سال ہوگئے،وہ جائیداد کہاں گئی؟ کہاں گئے وہ ہزاروں کروڑ؟‘‘
 بہار کے نائب وزیراعلیٰ نے بتایا کہ چھاپوں  کے دوران ای ڈی نے روز مرہ کے استعمال  کے  زیورات ضبط کرلئے اورانہیں برآمدگی کے طورپر دکھایا ہے۔   آرجے ڈی لیڈر نے جانچ ایجنسیوں کےغلط استعمال  کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ’’ ان لوگوں کے جوبھی ڈائریکٹر ہوں ، چاہے امیت شاہ جی ہوں یا کوئی اسکرپٹ رائٹر یا پھر ڈائیلاگ رائٹر ہو، اسے بدل دینا چاہیے۔ ایک ہی بات بار بار ٹھیک نہیں لگتی ہے۔‘‘
 نائب وزیراعلیٰ  نے کہا کہ بدنام کرنے کی سیاست کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ بی جےپی نے اپنی شکست تسلیم کرلی ۔ بی جےپی اور آرایس ایس والوں کی تیجسوی سے لڑنے کی اوقات نہیں ہے۔ ان لوگوں نے ہتھیار ڈال دیئے اور بھاگ کھڑے ہوئے۔ تیجسوی نے کہا کہ ’’ڈری ہوئی بی جےپی  ہمیں ڈرانے کی کوشش کررہی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK