Inquilab Logo Happiest Places to Work

جمعیۃ علماء کی جانب سے۵۵؍ طلباء وطالبات میں اسکالر شپ کے چیک تقسیم

Updated: August 17, 2026, 3:49 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

۵۵؍ مستحق طلباء وطالبات میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے اسکالر شپ تقسیم کی گئی۔ اس کا اہتمام اتوار کی سہ پہرممبئی کے علاقے مالونی میں ویلڈن بینکوئٹ ہال میں کیا گیا۔

Office bearers of Jamiat Ulama-e-Maharashtra handing over a scholarship cheque in Malwani. Picture:  Inquilab
مالونی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے عہدیداران اسکالرشپ کا چیک دیتے ہوئے۔ تصویر: انقلاب

۵۵؍ مستحق طلباء وطالبات میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے اسکالر شپ تقسیم کی گئی۔ اس کا اہتمام اتوار کی سہ پہرممبئی کے علاقے مالونی میں ویلڈن بینکوئٹ ہال میں کیا گیا۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء کے صدر مولانا حلیم اللہ قاسمی، مفتی عزیز الرحمٰن فتح پوری،  مولانا اشتیاق قاسمی اور جمعیۃ کی مقامی یونٹ کے عہدیداران قاری محمد یونس چودھری، مولانا ظہیر قاسمی ، مولانا نذیر الاسلام ، قاری اکرام اللہ اور قاری محفوظ وغیرہ کے ساتھ مقامی رکن اسمبلی اسلم شیخ  کے علاوہ مقامی اشخاص ، علماء ، طلبہ  اور والدین موجود تھے۔ ان ۵۵؍ طلبہ میں سے بیشتر طلبہ کو۵؍ ہزار روپے کا جبکہ ۱۰؍طلبہ کو۳؍ ہزار روپے کا چیک دیا گیا۔ یہ پانچویں تا۱۱؍ جماعت کے طلبہ کو دیا گیا ۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں بارہویں اور اس کے آگے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی اسکالر شپ دینے کے لئے فارم بھروانے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: بورڈ آف پیس اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کرے، حماس کا مطالبہ

ریاستی جمعیۃ کے صدر مولانا حلیم اللہ  قاسمی سے نمائندہ انقلاب کے یہ پوچھنے پر کہ کیا مالونی میں تقسیم کردہ اسکالر شپ کے چیک مقامی یونٹ کی جمع کردہ علاحدہ رقم تھی یا جو ریاستی جمعیۃ نے تقریبا۳۵؍ تا ۴۰؍ لاکھ روپے تعلیم کے مد میں مختص کئے ہیں، اس کا ہی حصہ تھی تو انہوں نے بتایا کہ مجموعی رقم سے ہی دی گئی ہے۔ مولانا نے اس کا اعادہ کیا کہ ذہین اور باصلاحیت طلبہ کی تعلیم میں فیس کی ادائیگی رکاوٹ نہیں بننے دی جائے گی، جمعیہ ایسے طلبہ کی فیس کا اسی طرح انتظام کرے گی۔ دیگر مقررین نے جمعیۃ کی اس خدمت کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK