Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسکاٹ لینڈ: بی بی سی کے ہیڈ کوارٹرس پر فلسطین حامی احتجاج

Updated: March 04, 2025, 8:49 PM IST | Glasgow

اتوار کو گلاسگو، اسکاٹ لینڈ میں واقع بی بی سی کے ہیڈ کوارٹرس پر فلسطین حامی افراد نے احتجاج کیا کہ بی بی سی نے اپنی سروس سے ’’غزہ: ہاؤ ٹو سروائیو اے وار زون‘‘ نامی دستاویزی فلم ہٹا دی ہے۔

Pro-Palestine demonstration outside Bibi`s office. Photo: X
بی بی دفتر کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ ۔ ۔تصویر: ایکس

فلسطین حامی کارکنوں نے بی بی سی پر تنقید کی ہے کہ اس نے غزہ پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے بارے میں ایک دستاویزی فلم اس کی اسٹریمنگ سروس سے نکال دی ہے۔ یہ جاننے کے بعد فلسطین حامی غزہ نسل کشی ایمرجنسی کمیٹی کے کارکن اتوار کو پرچم اٹھائے گلاسگو میں بی بی سی اسکاٹ لینڈ کے ہیڈکوارٹرس کے باہر جمع ہوئے اور ’’بی بی سی کا بائیکاٹ کریں‘‘ اور ’’لائسنس کی فیس ادا نہ کریں‘‘ جیسے نعرے لگائے۔ انہوں نے بی بی سی کے آئی پلیئر سے دستاویزی فلم، جس کا عنوان ’’غزہ: ہاؤ ٹو سروائیو اے وار زون‘‘ کو ہٹانے کے ’’شرمناک‘‘ فیصلے کی مذمت کی اور اسے گلاسگو میں کارپوریشن کی عمارت پر پروجیکٹر کی مدد سے نشر کیا گیا۔ یہ فلم، جسے آزاد کمپنی ہویو فلمز نے تیار کیا تھا ۱۶؍ فروری کو بی بی سی ٹو پر نشر کی گئی تھی۔ تاہم، پانچ دن بعد، غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کی وکالت کرنے والوں کی شکایات کے بعد اسے ہٹا دیا گیا۔

اسرائیل حامی کارکنوں نے بی بی سی پر اس وقت دباؤ ڈالا جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ فلم کا ۱۳؍ سالہ انگریزی بولنے والا راوی عبداللہ غزہ کے نائب وزیر برائے زراعت ایمن الیزوری کا بیٹا ہے۔ دستاویزی فلم کے آغاز میں، عبداللہ ناظرین سے پوچھتا ہے، ’’کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ کی دنیا تباہ ہو جائے تو آپ کیا کریں گے؟‘‘ اس ضمن میں بی بی سی کو ایک کھلے خط میں، سیکڑوں ٹی وی اور فلمی فنکاروں کے ساتھ صحافیوں نے پروگرام کو ہٹانے کے براڈکاسٹر کے فیصلے کو ’’سیاسی طور پر محرک سنسرشپ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے راوی کے پس منظر کے حوالے سے ’’نسل پرستانہ مفروضوں اور شناخت کو ہتھیار بنانے‘‘ کی بھی مذمت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK