Inquilab Logo

ممتا بنرجی کے گھر میں اجنبی شخص کے داخل ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سیکوریٹی میں اضافہ

Updated: July 06, 2022, 12:39 AM IST | kolkata

بنگال پولیس انتظامیہ نے ریاستی سیکریٹریٹ کے مختلف دروازوں کا جائزہ لیا،چیف سیکریٹری نے سیکوریٹی میں ہونے والی خامی کی وجہ جاننے اور سیکوریٹی کی موجود ہ صورتحا ل کو دیکھنے کی ہدایت دی

West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee attended the India Today Conclave in Kolkata on Monday.
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو کولکاتا میں منعقدہ ’انڈیا ٹوڈے کانکلیو‘ میں حصہ لیا

ان دنوں ملک بھر میں روزانہ نہ کہیں  سیکوریٹی کی خامیاں سامنے آرہی ہیں۔ پنجاب میں اسمبلی الیکشن سے قبل  وزیراعلیٰ کی ایک ریلی میں  خامی کی بات سامنے آئی تھی، جس کا خوب چرچا ہوا تھا ۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں شرد پوار کے گھر پر مظاہرین نے حملہ کردیا تھا۔ اسی طرح کچھ دنوں قبل وزیراعلیٰ نتیش کمار کو مظاہرین نے گھیر لیا تھا۔ تازہ معاملہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا ہے۔ سنیچر کی رات میں کو ان کی رہائش گاہ میںایک اجنبی شخص گھس آیا تھا جس کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے کافی ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔اس واقعہ کے بعد وزیرا علیٰ کی رہائش گاہ کی سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔دوسری جانب پیر کو  وزیراعلیٰ کی سیکوریٹی کے کام کاج پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے اس پورے معاملے کی جانچ کی ہدایت دیتے ہوئے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی ہے۔اس واقعے کے بعد چیف سیکریٹری نے داخلہ سیکریٹری کے ساتھ  اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔
 بعد ازاں پولیس انتظامیہ نے پیر کو ریاستی سیکریٹریٹ کے مختلف دروازوں کا جائزہ لیا۔ نوبنو کے گیٹ سے کون داخل ہو رہا ہے؟ اور کون جا رہا ہے؟اس کی پوری جانچ کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ کے گھر میں داخل ہونے والے ملزم کا نام حفیظ الٰہی ہے جس کے تعلق سے کہاگیا کہ اس کا دماغی توازن درست نہیں ہے۔ اس کے تعلق سے سیکوریٹی گارڈوں نے بتایا کہ اگرچہ وہ ہفتےکی رات تقریباً ایک بجے داخل ہوا تھا لیکن سیکوریٹی گارڈز نے اسے دوسری صبح ساڑھے ۸؍ بجے کے قریب دیکھا۔
 ملزم کو پیر کے دن علی پور کی عدالت میں لے جایا گیا۔  اس موقع پر اس کے وکیل بکاش چندر گچھیت نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہے کہ دیدی کے گھر میں ایک اجنبی کیسے داخل ہوا۔ اس صورت میں سیکوریٹی کی غفلت سمیت کئی چیزیں ہوسکتی ہیں لیکن  اندازہ یہی ہے کہ وہ لال بازار سمجھ کر ان کے گھر میں داخل ہوگیا تھا کیونکہ اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ ملزم کے خلاف دفعہ۴۵۷؍ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK