• Tue, 02 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مظاہرین کاڈر، وزیر اعلیٰ کے بنگلہ پر سیکوریٹی میں اضافہ

Updated: September 01, 2025, 11:30 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

جنوبی ممبئی کی سڑکوںپر ٹریفک جام کا مسئلہ برقرار ۔ ریلوے اسٹیشن پر مراٹھا کارکنوں کے کبڈی کھیلنے اور بس میں مسافروں سے مار پیٹ کاویڈیو وائرل

Crowd of protesters outside BMC headquarters on Monday
پیر کوبی ایم سی ہیڈکوارٹرزکے باہر مظاہرین کا ہجوم

مراٹھا ریزرویشن کیلئے آزادمیدان میں احتجاج کے چوتھے دن پیر کوبھی منوج جرنگے اور ان کے حامی مطالبات پورے  ہونے اور اپنا حق لینے تک  احتجاج جاری رکھنےپر بضد نظر آئے ۔  مظاہرین کے سبب جنوبی ممبئی کے کئی علاقوں کی سڑکوں پر ٹریفک جام کا مسئلہ چوتھے روز بھی برقرار رہا۔سی ایس ایم ٹی اسٹیشن پر مراٹھا مظاہرین نے ٹرین روکو آندولن بھی کیا۔ وہ ریلوے اسٹیشن پر کبڈی کھیلتے  اور بس میں مار پیٹ کرتے بھی نظر آئے ۔ پولیس  انہیںروکنے میں ناکام  اور بے بس نظر آئی  ۔ مظاہرین کے جارحانہ تیور کے پیش نظر  وزیراعلیٰ   کے بنگلہ پرپولیس نے سیکوریٹی میں اضافہ کردیا ہے ۔
    جنوبی ممبئی میں مراٹھا کارکنوں کی آمد ، شہر میں جابجا احتجا ج ، قیام اور پر امن اور پر تشدد احتجاج کے سبب جہاں پیر کوبھی ٹریفک جام اور ٹرینوں کے مسافروں کو شدیدپریشانی اور مسائل کاسامناکرناپڑا وہیں پولیس نےمراٹھا کارکنان کےجارحانہ تیور کو دیکھتے ہوئے نہ صرف وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس کی جان کے خطرے کے پیش نظر ان کی رہائشی گاہ (بنگلہ) پر سیکوریٹی بڑھا دی   بلکہ منترالیہ ، ودھان بھون اور دیگر اہم سرکاری دفاتر پر بھی پولیس اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعینا ت کر دیا ہے۔ پولیس کے بقول حفظ ماتقدم کے طورپر ان مقامات پر سیکوریٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
 شہر کے مختلف علاقوں میں مراٹھا کارکنان کے سڑکوں اور ٹرینوںکے راستہ ، ٹریکٹر، بائیک ، کار ، ٹرک اور ٹیمپوکے ذریعہ آنے کا سلسلہ جاری ہے   ۔ احتجاج کے چوتھے دن   ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے اور ایسٹرن فری وے پر ایک بار پھر جہاں مسافرو ں اور مظاہرین کی  گاڑیوں کی لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسئلہ برقرار رہا  وہیں کئی مقامات پر مظاہرین گاڑیوں کی آمد و رفت کی اہم سڑکوں پر ڈھول تاشے بجاتے اور سڑکوں پر دھوم مچاتے نظر آئے ۔ کہیں پر کرکٹ اور کبڈی کھیلتے بھی نظر آئے۔ بس میں مسافروں کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے ۔
  پیر کو  چھتر پتی شیواجی مہاراج ٹرمنس پر مظاہرین نے سڑکوں کے بیچ احتجاج کرتے ہوئے کئی گھنٹے تک گاڑیوں کی آمد و رفت کو روکے رکھا۔ شہریوں کی مشکلات میں اس وقت اضافہ ہوگیا جب مرین ڈرائیو، چرچ گیٹ ، گیٹ وے آف انڈیا ، منترالیہ اور سی ایس ایم ٹی پر مظاہرین نہ صرف شہریوں کو پریشان کرتے رہے بلکہ آمد و رفت میں بھی خلل ڈالتے رہے ۔سی ایس ایم ٹی پر ایک طرف     احتجاج کرنے کے سبب ٹرین مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا  وہیں چند کارکنان اسٹیشن پر کبڈی اور کرکٹ کھیلتے ہوئے بھی نظر آئے۔یہی نہیںکئی مقامات پر مظاہرین نے تشدد کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔جوہو بس ڈپو پر چند مظاہرین نے بس  مسافروں سے بد کلامی  شروع کی اور دو مسافروں نے جب مداخلت کرنے کی کوشش کی تو انہیں بری طرح سے زدو کوب کیا   ۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرلیا ہے اور ملزموں کو تلاش کررہی ہے ۔ مظاہرین کے مسلسل احتجاج اور رکاوٹیں پیدا کرنے کے باوجود نہ صرف پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بلکہ شہر اور مضافات کی سڑکوں اورریلوے اسٹیشنوں پر   احتجاج کرنے والوں پر کارروائی کرنے میں بے بس اور ناکام بھی ثابت ہورہی ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK