• Fri, 20 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلوریڈا کے ہوائی اڈے کا نام ڈونالڈ ٹرمپ کے نام پر رکھنے کی منظوری

Updated: February 20, 2026, 9:07 PM IST | Florida

فلوریڈا کے ہوائی اڈے کا نام ڈونالڈ ٹرمپ کے نام پر رکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ منظوری فلوریڈا کی ریپبلکن پارٹی کی زیرقیادت مقامی اسمبلی نے جمعرات کو ایک بل منظور کرکے دی، جس کے تحت پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے ’’صدر ڈونالڈ جے ٹرمپ انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘‘ رکھا جائے گا۔

US President Donald Trump. Photo: PTI
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: پی ٹی آئی
کینیڈی سینٹر کے بعد اب امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک بڑے ہوائی اڈے کا نام صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نام پر رکھے جانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ منظوری فلوریڈا کی ریپبلکن پارٹی کی زیرقیادت مقامی اسمبلی نے جمعرات کو ایک بل منظور کرکے دی، جس کے تحت پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے صدر ڈونالڈ جے ٹرمپ انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘‘رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ اقدام امریکی صدر کی اپنا نام بڑی عمارتوں اور یادگاروں سے منسلک کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ ٹرمپ، جو سیاست میں آنے سے پہلے ایک مشہور پراپرٹی کاروباری شخصیت تھے، ان کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی ہیڈ کوارٹر کے قریب واقع ’’ٹرمپ ورلڈ ٹاور‘‘ سمیت دنیا بھر میں ان کے نام سے کئی عمارتیں موجود ہیں۔پام بیچ کا یہ ہوائی اڈہ ٹرمپ کی معروف رہائش گاہ ’’مار-اے-لاگو‘‘ سے صرف چند منٹ کے فاصلے پر واقع ہے۔  
 
 
 
اس بل پر اب فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس کے دستخط کے ساتھ اسے قانونی شکل دی جائے گی، جس کے بعد وفاقی ایوی ایشن انتظامیہ (ایف اے اے) سے حتمی منظوری درکار ہوگی۔ تاہم، واشنگٹن میں ٹرمپ کی موجودگی کی وجہ سے اس میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے کی توقع ہے۔یہ حالیہ عرصے میں ٹرمپ کے نام پر رکھے جانے والا تازہ ترین ادارہ ہوگا۔ اس سے قبل واشنگٹن کے مشہور آرٹس کمپلیکس کینیڈی سینٹر کا نام بھی ’’ٹرمپ-کینیڈی سینٹر‘‘ رکھ دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، امریکی محکمہ خارجہ نے ’’امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پیس‘‘ میں بھی ٹرمپ کا نام شامل کیا ہے اور ٹریژری نے قوم کے ۲۵۰؍ ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈالر کے یادگاری سکے پر ٹرمپ کی تصویر شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے، حالانکہ روایتی طور پر زندہ صدور کو کرنسی پر شامل نہ کرنے کی روایت کے باعث یہ تجویز تنازع کا باعث بنی ہوئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK