• Fri, 20 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’دُھرندھر‘‘ کی وائرل سینسر رپورٹ کی حقیقت کیا ہے؟ رن ٹائم پر نہیں چلی قینچی

Updated: February 20, 2026, 10:08 PM IST | Mumbai

فلم ’’دُھرندھر‘‘ کے سینسر سرٹیفکیٹ اور رن ٹائم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف دعوے اور افواہیں وائرل ہو رہی تھیں، جو اب جھوٹی ثابت ہوئی ہیں۔

Dhurandhar Movie.Photo:INN
دُھرندھر۔ تصویر:آئی این این

فلم ’’دُھرندھر‘‘ کے سینسر سرٹیفکیٹ اور رن ٹائم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف دعوے اور افواہیں وائرل ہو رہی تھیں، جو اب جھوٹی ثابت ہوئی ہیں۔ دراصل جو’UA 16+‘سرٹیفکیٹ وائرل ہوا ہے وہ پہلی فلم ’’دُھرندھر‘‘  کے ٹی وی پریمیئر کے لیے جاری کیا گیا تھا، نہ کہ سیکوئل کے لیے۔فلم ’’دُھرندھر‘‘(دھُرندھر: دی ریونج) ابھی شوٹنگ کے مرحلے میں ہے اور اسے ابھی تک سینسر بورڈ کے پاس بھیجا ہی نہیں گیا ہے۔ سیکوئل میں رنویر سنگھ کا کردار پہلے سے زیادہ خطرناک ہوگا، جہاں وہ پاکستان میں داخل ہو کر بدلہ لیتے ہوئے نظر آئیں گے۔ فلم کے ٹون یا ایکشن کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے اور یہ۱۹؍ مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:باکس آفس کلیکشن اچھی ’’گوسپ‘‘ ہے، مَیں ’’اسّی‘‘ کے کلیکشن ظاہر نہیں کروں گا: انوبھو سنہا

فلمساز آدتیہ دھر کی فلم ’’دُھرندھر‘‘کو لے کر ان دنوں سوشل میڈیا پر زبردست بحث جاری ہے۔ حال ہی میں فلم کے رن ٹائم اور سینسر بورڈ کی تفصیلات کے حوالے سے کئی رپورٹس وائرل ہوئیں، جس سے مداح کافی پریشان ہو گئے تھے۔ خبر پھیلی تھی کہسینسر بورڈ نے فلم کے خون خرابے اور ایکشن مناظر پر قینچی چلا دی ہے اور اسے ’اے ‘ کی بجائے’UA 16+‘ سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ وائرل ہونے والی یہ تمام معلومات مکمل طور پر غلط اور گمراہ کن ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ فلم ’’دُھرندھر‘‘کا ابھی تک سینسر بورڈ سے کوئی تعلق ہی نہیں ہوا، کیونکہ فلم ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ: اختراعی صلاحیت میں تبدیلی پر غوروخوض

انڈیا ٹوڈے/آج تک نے انڈسٹری کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ فلم ’’دُھرندھر‘‘ کی ٹیم گزشتہ ہفتے تک چند اہم مناظر کی شوٹنگ کر رہی تھی، اسی لیے فلم کو ابھی سینسر بورڈ کے پاس بھیجا ہی نہیں گیا۔ دراصل جس سرٹیفکیٹ کو لے کر انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہے، وہ سیکوئل کا نہیں بلکہ پہلی فلم ’’دُھرندھر‘‘ کے ٹی وی پریمیئر کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ سیکوئل کا مکمل نام’’ دھُرندھر: دی ریونج‘‘ ہے، جبکہ وائرل سرٹیفکیٹ پر صرف فلم ’’دُھرندھر‘‘ درج ہے۔ پہلی فلم جب سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی تو اسے اے  سرٹیفکیٹ ملا تھا، لیکن ٹی وی پر فلم دکھانے کے لیے قواعد کے مطابق کچھ مناظر کاٹنے اور گالیوں کو میوٹ کرنا پڑتا ہے۔ اسی وجہ سے ٹی وی ورژن کا رن ٹائم کم ہو کر۲۰۸؍ منٹ رہ گیا اور اسے ‘UA 16+’ سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK