Inquilab Logo Happiest Places to Work

کانگریس کی سینئر لیڈر شانیمول عثمان کیرالا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکرمنتخب

Updated: June 03, 2026, 11:18 AM IST | Agency | Thiruvananthapuram

انہیں۹۹؍ جبکہ حریف امیدوارمحمد محسن کو۳۴؍ووٹ ملے ،شانیمول اس عہدہ پر پہنچنے والی۳۵؍ سال میں چوتھی خاتون اور۶؍ دہائیوں میں دوسری مسلم خاتون رکن ہیں۔

Congress Leader Shanimul Usman.Photo:INN
کانگریس لیڈر شانیمول عثمان- تصویر:آئی این این
کیرالا قانون ساز اسمبلی کی تاریخ میں۶۶؍ سال بعد تاریخ نے  خود کو دوہرایا۔ یو ڈی ایف کی امیدوار اور اروڑ حلقہ سے ایم ایل اے شانیمول عثمان۱۶؍ویں قانون ساز اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر منتخب کی گئیں۔ اس الیکشن میں شانیمول عثمان کو۹۹؍ ووٹ ملے۔ ۶؍ دہائیوں کے طویل عرصے کے بعد کانگریس کی ایک مسلم خاتون اس اہم عہدے پر پہنچی  ہیں۔۲؍جون ۲۰۲۶ءکو کانگریس لیڈر شانیمول عثمان کو۱۶؍ویں کیرالا قانون ساز اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اروڑ کی ایم ایل اے عثمان نے  اس  الیکشن میں سی پی آئی ایم ایل اے محمد محسن کو شکست دی جنہیں۳۴؍ ووٹ ملے ۔ کیرالا اسمبلی کی تاریخ میںڈپٹی اسپیکر کے عہدہ پرپہنچنے والی شانیمول عثمان چوتھی خاتون ہیں اوریہ ۳۵؍ سال میں پہلی بار ہوا ہے۔
 
 
کیرالا اسمبلی میں خواتین ڈپٹی اسپیکرز کی تاریخ
شانیمول عثمان، اے نفیستھ بیوی کے بعد  تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے رکن اسمبلی بنیں جو کانگریس کیلئے فخر کا باعث بن گئی ہیں۔ ا ے نفیستھ بیوی ۱۹۶۰ء میںکیرالا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئی تھیں ۔ اس وقت اسپیکرکے عہدہ پر انڈین یونین مسلم لیگ کے کے ایم سیتھی صاحب کا انتخاب عمل میں آیا تھا اور یہ پہلی بار تھا کہ اسمبلی کے اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکے عہدوں پردوالگ الگ پارٹیوںکے دومسلم لیڈرفائز تھے ۔کیرالا قانون ساز اسمبلی میں خواتین ڈپٹی اسپیکروں کی تاریخ کا آغاز۱۹۵۷ء  میں سی پی آئی کی رکن، کے او عائشہ بائی سے ہوا تھا ۔ اس کے بعد صرف کانگریس کی رکن اے نفیستھ بیوی ۱۵؍مارچ ۱۹۶۰ء تا ۱۰؍ ستمبر۱۹۶۴ء  اور سی پی آئی کی نمائندہ بھارگوی تھینکپن (۱۹۸۷ء ۱۹۹۱ء)کو اس عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔
 
 
اروڑ حلقہ سے بھاری اکثریت سے جیتیں 
طویل وقفے کے بعد اسمبلی کی تاریخ میں ایک اور نام کا اضافہ ہوا ہے۔ شانیمول مئی ۲۰۲۶ء میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اروڑ حلقہ سے بھاری اکثریت سے جیت کر اسمبلی میں واپس آئیں ۔ وہ طلبہ کی سیاست کے ذریعے عوامی سرگرمی کے میدان میں داخل ہوئیں۔ انہوں نے ایس ڈی کالج، الاپوزا میں انڈرگریجویٹ تعلیم کے دوران کے ایس یوکے ذریعے سیاست میں قدم رکھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ، وہ لیوولا کالج، ترواننت پورم میں اپنی پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے دوران اور لاء اکیڈمی میں قانون کی تعلیم کے دوران طلبہ کی سیاست میں کل وقتی کارکن بن گئیں۔
شانیمول عثمان پارٹی میں بہترین منتظم کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔ انہوںنے کے ایس یو ریاستی نائب صدر کے طور پر بہت اچھا کام کیا اور کیرالا سے اے آئی سی سی کی پہلی خاتون سیکریٹری بھی بنیں۔ انہوں نے الاپوزا میونسپلٹی کی سابق چیئرپرسن کے طور پر بھی اپنی انتظامی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے۔ کانگریس کی زیرقیادت یو ڈی ایف نے جسے ۱۰۲؍ ایم ایل ایز کے ساتھ۱۴۰؍ رکنی ایوان میں مکمل اکثریت حاصل ہے، بغیر کسی مشکل کے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK