Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹیرف میں ۹۰؍ دنوں کی نرمی سے سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

Updated: April 12, 2025, 10:37 AM IST | Mumbai

مریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے چین کے علاوہ دوسرے ممالک پرعائد باہمی ٹیرف کو ۹۰؍ دنوں کے لئے ملتوی کرنے کے فیصلے سے مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ نے جمعہ کو راحت کا سانس لیا اور دونوں بینچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفٹی میں تقریباً ۲؍ فیصد کا اضافہ ہوا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے چین کے علاوہ دوسرے ممالک پر عائد باہمی ٹیرف کو  ۹۰؍ دنوں کے لئے ملتوی کرنے کے فیصلے سے مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ نے جمعہ کو راحت کا سانس لیا اور دونوں بینچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفٹی میں تقریباً ۲؍ فیصد کا اضافہ ہوا۔۳۰؍ شیئرس پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس۱۳۱۰ء۱۱؍ پوائنٹس یعنی۱ء۷۷؍ فیصد چھلانگ لگا کر۷۵؍ ہزار پوائنٹس کے نفسیاتی سطح کے پار۷۵۱۵۷ء۲۶؍ پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھئے: بہار میں کانگریس کی ہجرت روکو، ملازمت دو یاترا، کنہیا کمار کو حراست میں لیا گیا

اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی ۴۲۹ء۴۰؍  پوائنٹس یعنی۱ء۹۲؍ فیصد کے مضبوط اضافے کے ساتھ ۲۲۸۲۸ء۵۵؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ۱ء۸۴؍ فیصداچھل کر ۴۰۲۷۴ء۲۴؍  پوائنٹس اور اسمال کیپ۳ء۰۴؍ فیصد مضبوط ہوکر ۴۵۷۹۸ء۳۵؍ پوائنٹس پر  رہا۔اس  دوران بی ایس ای میں کل ۴۰۷۹؍ کمپنیوں کے حصص  میں کاروبار ہوا جن میں سے ۳۱۱۵؍  میں  خریداری، ۸۴۶؍ فروخت جبکہ۱۱۸؍  میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں کاروبار کیلئے رکھے جانے والے  کل۲۹۵۹؍ کمپنیوں کے حصص میں سے ۲۳۸۱؍ میں تیزی  جبکہ  ۴۹۲؍  میں گراوٹ رہی  اور۸۶؍ میں استحکام رہا۔مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق  اگرچہ عالمی منڈیوں میں جاری غیر یقینی صورتحال کے درمیان جمعہ کو مارکیٹ میں گیپ اپ اوپننگ دیکھنے کو ملی لیکن اس کے زیادہ دیر تک برقرار رہنے کا امکان نہیں ہے۔ امریکی بونڈ مارکیٹ میں تیزی سے اتار چڑھاؤ کا اس پر خاصا اثر پڑا ہے۔ درحقیقت صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کے علاوہ دیگر ممالک پر لگائے جانے والے باہمی  ٹیرف  سے پیچھے ہٹنے کی بنیادی وجہ امریکی بونڈ مارکیٹ میں اتھل پتھل رہی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK