۴۰؍ سے زائد ملازمین لا پتہ ، آگ کی شدت کے باعث اب لاشوں کی شناخت ممکن نہیں رہی اسلئے شناخت کے عمل میں سائنسی جانچ کا سہارا لیا جارہا ہے۔
EPAPER
Updated: November 24, 2026, 3:20 PM IST | Agency | Jakarta
۴۰؍ سے زائد ملازمین لا پتہ ، آگ کی شدت کے باعث اب لاشوں کی شناخت ممکن نہیں رہی اسلئے شناخت کے عمل میں سائنسی جانچ کا سہارا لیا جارہا ہے۔
انڈونیشیا میں مٹھائی بنانے والی ایک فیکٹری میں زبردست آگ لگنے سے کم از کم۲۴؍ افراد کی موت ہوگئی جبکہ ۳۵؍ سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ حکام نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔مقامی میڈیا کے مطابق، سنیچر کو آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہونے والی فیکٹری سے تلاش اور بچاؤ ٹیم اب تک۲۴؍ لاشیں برآمد کی ہیں۔ ان لاشوں کو اتوار کی دوپہر سیرانگ شہر کے بھاینگکارا پولیس اسپتال پہنچایا گیا۔ابتدا میں شام ۴؍ بجے ۷؍ لاشیں اسپتال لائی گئیں، جبکہ شام پانچ بجے مزید۱۶؍ لاشیں وہاں پہنچائی گئیں۔ کئی ملازمین اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تعداد ۴۰؍سے زائد ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ڈیموکریٹس کو امریکی ایوان نمائندگان میں۱۹۹۲ء کے بعد تاریخی اکثریت حاصل
قومی پولیس کے طبی اور صحت مرکز (پوسڈوکس) کے تحت آفات کے متاثرین کی شناخت (ڈی وی آئی) شعبے کی سربراہ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ واہیو ہدایتی دوی پالوپی نے کہا کہ تمام متاثرین کو شناخت کے عمل کے لیے ڈی وی آئی ٹیم کے ذریعے بھاینگکارا پولیس اسپتال لایا گیا ہے ۔ انہوں نے خبر رساں ویب سائٹ کومپاس ڈاٹ کام کے حوالے سے کہاکہ آگ کی شدت کے باعث اب لاشوں کی شناخت ممکن نہیں رہی ہے۔ اس لیے شناخت کے عمل میں سائنسی جانچ کا سہارا لیا جارہا ہے جس میں ڈی این اے سے متعلق اعداد و شمار، انگلیوں کے نشانات اور متاثرین کی حالت کے مطابق شناخت کے دیگر طریقے شامل ہیں۔محکمہ محنت کے صدر کے مشیر سعید اقبال نے کہا کہ فیکٹری میں حفاظتی ضابطوں پر عمل درآمد کی جانچ کی جارہی ہے اور وہ فیکٹری کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو طلب کریں گے۔ آگ سنیچر کی شام صوبہ بینٹین کے چیکانڈے میں واقع پی ٹی فونوسا اگونگ مولیا مٹھائی فیکٹری کی ایک عمارت میں لگی تھی۔ یہ مقام جکارتا سے تقریباً ایک گھنٹے کی سڑک کی مسافت پر واقع ہے ۔ سعید اقبال نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹوں میں آگ لگنے کی وجہ ایئر کنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔