Inquilab Logo Happiest Places to Work

طلبہ کیلئے ماہر کاؤنسلرز کی خدمات اور ہیلپ لائن نمبرات جاری

Updated: June 22, 2026, 2:58 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ضمنی امتحانات کے دوران طلبہ کو نفسیاتی مدد اور رہنمائی فراہم کرنے کیلئے ماہر کاؤنسلروں کےذریعے مشاورتی خدمات (کاؤنسلنگ) دستیاب کرائی گئی ہیں۔

Students.Photo:INN
طلبہ۔ تصویر:آئی این این
 مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے ذریعہ جون۔ جولائی ۲۰۲۶ءمیں منعقد ہونے والے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی۔دسویں) اور ہائیر سیکنڈری سرٹیفکیٹ (ایچ ایس سی۔بارہویں)کے ضمنی امتحانات کے دوران طلبہ کو نفسیاتی مدد اور رہنمائی فراہم کرنے کیلئے ماہر کاؤنسلروں کےذریعے مشاورتی خدمات (کاؤنسلنگ) دستیاب کرائی گئی ہیں۔ ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے ان کاؤنسلروں کے نمبر بھی جاری کئے گئے ہیں جن پر رابطہ قائم کر کے طلبہ اپنی پریشانی بیان کر سکتے ہیں اور رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ 
 
 
کاؤنسلروں کے موبائل نمبر جاری
امتحان کے دوران طلبہ کو آن لائن کاؤنسلنگ فراہم کرنے کیلئے ریاستی ایجوکیشن بورڈ کی سطح پر کاؤنسلر کا تقرر کیا گیا ہے اور ان سے درج ذیل موبائل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:۷۲۰۸۴۲۹۳۸۱،  ۹۴۰۴۷۸۳۹۹۶؍اور  ۹۹۶۰۶۴۴۴۱۱۔
ریاستی بورڈ کی اطلاع کے مطابق، دسویں جماعت کا سپلیمنٹری امتحان ۳۰؍جون تک جبکہ بارہویں جماعت کا سپلیمنٹری امتحان ۸؍جولائی، ۲۰۲۶ء تک پونے، ناگپور، اورنگ آباد (چھترپتی سمبھاجی نگر)، ممبئی، کولہاپور، امراوتی، ناسک، لاتور اور کوکن ڈویژن میں منعقد کیا جائےگا ۔
غیر سرکاری تنظیموں نے بھی کانسلنگ شروع کی
اس سال سے بورڈ مکتنگن مترا تنظیم کے ذریعے ۱۰؍ سویںاور۱۲؍ویں جماعت کے امتحانات سے متعلق طلبہ، والدین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مشاورتی خدمات فراہم کر رہا ہے اور اس کیلئے ہیلپ لائن نمبر۹۱۱۲۷۰۹۱۱۲؍ جاری کیا گیا ہے۔ اسی طرح ٹیلی مانس ہیلپ لائن نمبر:۱۴۴۱۶؍اور منودرشن ہیلپ لائن نمبر: ۸۴۴۸۴۴۰۶۳۲؍پر کانسلنگ کی خدمات بھی دستیاب ہیں۔
 
 
کاؤنسلروں کے نمبرات ویب سائٹ پر دستیاب
اسٹیٹ کاؤنسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے ذریعے۳۱۵؍ کاؤنسلروں کی خدمات بھی فراہم کی گئی ہیں اور ان کے رابطہ نمبر اور پتے مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ریاستی بورڈ کے سیکریٹری ڈاکٹر دیپک مالی نے سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بغیر کسی تناؤ یا الجھن کے حل کےلئے دستیاب کاؤنسلنگ خدمات کا فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK