Inquilab Logo

شاہ رخ خان دُنیا کے ۵۰؍عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل

Updated: December 22, 2022, 4:15 PM IST | Mumbai

مشہور ایمپائر میگزین نے اب تک کے عظیم اداکاروں کی فہرست جاری کی ، اس لسٹ میںشاہ رخ واحد ہندوستانی

photo;INN
تصویر :آئی این این

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان  ، جن کے نام پر  اِن دنوں کچھ سیاسی پارٹیوں اور شدت پسند تنظیمیں اپنی روٹیاں سینک رہی ہیں، کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ان کا نام دنیا کے ۵۰؍ عظیم اداکاروں میں شامل کیا گیا ہے۔ دنیا کی مشہور ایمپائر میگزین نے یہ فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق دنیا کے ۵۰؍عظیم اداکاروں کی فہرست میں شاہ رخ خان بھی شامل ہیں اور ہندوستان سے وہ واحد اداکار ہیں جنہوں نے اس لسٹ میں جگہ بنائی ہے۔ ایمپائر میگزین کی فہرست میں ہالی ووڈ کے ستاروں میں ٹام ہینکس، ڈینزیل واشنگٹن، مارلن منرو، رابرٹ ڈی نیرو، نٹالی پورٹ مین، ہیتھ لیجر، ٹام کروز، لیونارڈو ڈی کیپریو، سیموئل ایل جیکسن، نکولس کیج، وائلا ڈیوس، کیٹ بلانشیٹ، مارلون برانڈو، مارلن ٹول، میریل اسٹریپ، کرسچن بیل، انتھونی ہاپکنز، جولیان مور، چارلیز تھیرون، ال پیکینو، پینلوپ کروز، یوکن فینکس اور مورگن فری مین وغیرہ شامل ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر ہالی ووڈ کے ستارے ہیں۔ 
 میگزین نے  یہ لسٹ اپنے  سوشل میڈیا  اکائونٹس کےذریعے شیئر کی  ہے اور بتایا ہے کہ عظیم اداکاروں کے نام میگزین کے فروری کے شمارے میں شائع  کئے جائیں گے تاہم انہیں آن لائن  ابھی جاری کیا جارہا ہے۔ میگزین کے مطابق یہ فہرست قارئین کی ووٹنگ کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ اس عمل کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے میگزین نے لکھا کہ قارئین سے کہا گیا تھا کہ وہ ایسے اداکاروں اور ستاروں کو ووٹ دیں جنہوں نے ہمیشہ نتائج دیئے، جو اپنی اپنی فلم انڈسٹری کے لئے’ گیم چینجر‘ ثابت ہوئے اور جن کی خاص صلاحیتوں کو نقل نہیں کیا جا سکتا۔ اس فہرست میں کسی کو نمبر ون  توقرار نہیں دیا گیا لیکن جس حساب سے فہرست جاری کی گئی ہے اس کے مطابق ٹام ہینکس سب سے اوپر ہیں اور ان کے بعد رابرٹ ڈی نیرو اور پھر دیگر اداکار آتے ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے ہالی ووڈ کی ایک بھی فلم میں کام نہیں کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK