Inquilab Logo

شاہ سلمان اسپتال سے ڈسچارج ، شاہی محل پہنچے

Updated: August 01, 2020, 3:40 AM IST | Riyadh

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے اسپتال سے جانے کی اجازت دے دی اور وہ جمعرات کی شب واپس شاہی محل منتقل ہوگئے ہیں ۔

Shah Salman Photo: INN
شاہ سلمان۔ تصویر: آئی این این

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے اسپتال سے جانے کی اجازت دے دی اور وہ جمعرات کی شب واپس شاہی محل منتقل ہوگئے ہیں ۔شاہ سلمان کا گزشتہ ہفتے کامیاب سرجری کے بعد پتا نکال دیا گیا تھا۔ وہ الریاض میں واقع شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ صحت یابی کے بعد اسپتال سے خود پیدل چل کر اپنی سواری تک گئے ۔انھیں معمول کے طبی معائنے کے لئے ۲۰؍جولائی کو اس اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور ڈاکٹروں نے ان کے مکمل ٹیسٹ کے بعد ان کا پتا نکالنے کیلئے سرجری کا فیصلہ کیا تھا۔شاہی دیوان نے ۲۳؍جولائی کو ایک بیان میں بتایا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین کی لیپرو اسکوپی کے ذریعے سرجری کی گئی ہے۔شاہی معالجین نے انھیں مکمل صحت یاب ہونے تک مزید کچھ روز کے لیے اسپتال ہی میں ٹھہرنے کا مشورہ دیا تھا۔ شاہ سلمان نے اپنےعلاج کے دوران اسپتال میں سعودی عرب کی وزارتی کونسل کے ایک ورچوئل اجلاس کی صدارت بھی کی تھی۔شاہی دیوان کے مطابق خادم الحرمین الشریفین نے عرب اور مسلم دنیا کے ان تمام رہ نماؤں اور قائدین کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کی فون پر خیریت دریافت کی،ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK