Inquilab Logo

شاہ آباد ڈیری قتل معاملہ: ملزم ساحل کی ریمانڈ میں ۳؍ دن کی توسیع

Updated: June 01, 2023, 3:14 PM IST | New Delhi

دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقے میں نابالغ لڑکی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم ساحل کی ریمانڈ میں۳؍دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقے میں نابالغ لڑکی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم ساحل کی ریمانڈ میں۳؍دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ساحل کا۲؍ روزہ پولیس ریمانڈ آج ختم ہو گیا ہے جس کے بعد دہلی پولیس نے اسے ضلعی عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ پولیس کی اپیل منظور کرتے ہوئے عدالت نے ساحل کی ریمانڈ میں ۳؍دن کی توسیع کر دی۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاس سے اب تک آلۂ قتل برآمد نہیں ہوا ہے اور اس سے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت ہے۔ساحل پر الزام ہے کہ ۲۸؍ مئی کی رات اس نے اپنی مبینہ گرل فرینڈ ساکشی کو دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقے میں پے در پے چاقو مار کر قتل کر دیا تھا۔ واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ دوسری صبح دہلی پولیس نے ملزم کو بلند شہر سے گرفتار کرلیا تھا۔ ساحل پر الزام ہے کہ اس نے ۱۶؍سالہ لڑکی کو پتھر سے کئی مرتبہ کچلنے سے پہلے اس پر۲۰؍سے زیادہ بار چاقو سے وار کیا تھا۔
 پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے جسم پر چوٹوں کے ۳۴؍نشانات پائے گئے ہیں جبکہ اس کی کھوپڑی ٹوٹ گئی تھی۔ این سی ایس سی نے دہلی کے چیف سیکریٹری، ایس سی، ایس ٹی، او بی سی بہبود محکمہ کے سیکریٹری، دہلی حکومت ، سٹی پولیس کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ وہ اخبارات کی رپورٹوں کی بنیاد پر اس واقعہ کا ازخود نوٹس لے رہی ہے۔

new delhi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK