• Mon, 29 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ پور: بھاتسا ڈیم کے ۵؍ دروازے کھول دیئے گئے

Updated: September 29, 2025, 4:59 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

لگاتارتیزبارش ۔ندی میں طغیانی ۔ ۲؍ پل زیر آب۔۵۰؍ تا ۶۰؍گاؤں کا زمینی رابطہ منقطع۔

A bridge in a village in Shahpur is seen submerged. Photo: Inqilabad
شاہ پور کے ایک گاؤں کا پل زیرآب نظر آرہا ہے۔ تصویر: انقلاب

شاہ پور تعلقہ میں لگاتارتیز بارش کے نتیجے میں بھاتسا ندی کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہنے لگا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ نے بھاتسا ڈیم کے پانچوں دروازے دو میٹر تک کھول دیئے ہیں۔ ڈیم سے چھوڑے گئے پانی کے سبب ندی میں طغیانی آ گئی ہے جس کے باعث ساپگاؤں پل  اور ساجیولی -ساورشیت پل مکمل طور پر زیرآب آگئے  ۔ان دونوں اہم پلوں کے ڈوب جانے کے بعد شاہ پور تعلقہ کے تقریباً  ۵۰؍ سے ۶۰؍گاؤں کا زمینی رابطہ شاہ پور ہیڈکوارٹرز سے کٹ گیا ہے۔ خاص طور پر شاہ پور-کنہولی- مرباڈ روڈ پر ساپگاؤں کے قریب واقع بھاتسا ندی کا پل ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جس سے عام لوگوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
 تحصیلدار ایشور کاسولے نے اس موقع پر بتایا کہ بارش کی شدت فی الحال زیادہ نہیں ہے، تاہم ندی میں پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے، اس لئے ندی کے کنارے بسنے والے گاؤں کے عوام کو محتاط رہنے اور ضرورت پڑنے پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے ریسکیو ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔
 مسلسل بارش کے سبب  گاؤں والوں میں تشویش پائی جارہی ہے اور لوگ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK