عرب نیوز نے اپنی ۵۰؍ ویں سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ اب اس کے مشمولات اے آئی کی مدد سے دنیا کی ۵۰؍ زبانوں میں تقریباً ۸۰؍ فیصد آبادی کیلئے دستیاب ہوں گے۔
EPAPER
Updated: September 29, 2025, 6:05 PM IST | Riyadh
عرب نیوز نے اپنی ۵۰؍ ویں سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ اب اس کے مشمولات اے آئی کی مدد سے دنیا کی ۵۰؍ زبانوں میں تقریباً ۸۰؍ فیصد آبادی کیلئے دستیاب ہوں گے۔
عرب نیوز کے بانی محمد اور مرحوم ہشام علی حفیظ کو اتوار کو عرب نیوز کی گولڈن جوبلی کے موقع پر سعودی عرب کے ڈین آف ڈپلومیٹک کارپوریشنز کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس تاریخی سالگرہ کے موقع پر، معروف ماہر اقتصادیات اور کالم نگار طلعت حافظ کو ایچ آر ایچ شہزادہ ترکی الفیصل، میڈیا کے اسسٹنٹ منسٹر عبداللہ المغلوط، ڈپلومیٹک کارپوریشنز کے ڈین دیا الدین سید بامخرمہ، جبوتی کے سفیر عباسی اور موجودہ اخبار کے مدیر فیصل عباس نے ٹرافی پیش کی۔مقررین نے عرب نیوز کے متعلق خیالات کا اظہار کیا اور ۱۹۷۵ء سے انگریزی میں شائع ہونے پہلے سعودی اخبار کے متعلق اعلان کیا گیا کہ اے آئی ’’سی اے ایم بی ڈاٹ اے آئی‘‘ کی مدد سے اب یہ ۵۰؍ زبانوں میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:نیویارک شہر الیکشن: موجودہ میئر ایرک ایڈمز نے انتخابی دوڑ سے نکلنے کا اعلان کیا
اخبار کے سی ای او عباس نے کہا کہ ’’اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری خبریں، آراء اور تجزیے ۵ء۶؍ بلین سے زیادہ لوگوں یا دنیا کی ۸۰؍ فیصد آبادی کیلئے دستیاب ہوں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میڈرڈ میں ایف آئی پی پی ورلڈ میڈیا کانگریس میں اس پر ۲۲؍ اکتوبر کو ایک خصوصی سیشن ہوگا۔