• Mon, 29 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

خواتین ورلڈکپ: ہندوستانی ٹیم سری لنکا کیخلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی

Updated: September 29, 2025, 5:55 PM IST | Guwahati

مضبوط ریکارڈ کے ساتھ مضبوط دعویدار کے طور پر، ہندوستانی خواتین کرکٹرس منگل کو سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ۲۰۲۵ء کے افتتاحی میچ میں جیت کا ارادہ رکے ساتھ میدان میں داخل ہوگی۔

Women Cricket Team. Photo:INN
خواتین کرکٹ ٹیم۔ تصویر:آئی این این

مضبوط ریکارڈ کے ساتھ مضبوط دعویدار کے طور پر، ہندوستانی خواتین کرکٹرس منگل کو سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ۲۰۲۵ء کے افتتاحی میچ میں جیت کا ارادہ رکے ساتھ میدان میں داخل ہوگی۔ ون ڈے میں ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے۳۵؍ میں سے۳۱؍ میچ جیتے ہیں۔ مہمان ٹیم نے صرف ۳؍ میچ جیتے ہیں جن میں سے ایک ڈرا پر ختم ہوا۔ یہ شاندار ریکارڈ گوہاٹی کے برسپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ہندوستان کو نفسیاتی فائدہ برتری فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:ریئل سوسائیڈیڈ کو شکست دینے کیلئے بارسلونا کو جدوجہد کرنی پڑی

اس سال شاندار فارم میں رہنے والی کپتان ہرمن پریت کور اور اسمرتی مندھانا بلے بازی پر حاوی رہیں گی۔ انہوں نے۱۴؍ میچوں میں۲۸ء۶۶؍ کے اوسط سے۹۲۸؍ رن بنائے ہیں جس میں ۴؍ سنچریاں اور ۳؍ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ جمائمہ روڈریگیز، ہارلین دیول، دپتی شرما اور پرتیکا راول  ایک چیلنجنگ اسکور کرنے کے قابل ہے۔ہندوستانی باؤلنگ کی بات کریں تو اسنیہہ رانا ۹۷ء۴؍ کے اکنامی ریٹ سے ۲۱؍وکٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ رینوکا سنگھ ٹھاکر اروندھتی ریڈی، کرانتی گوڈ اور دپتی شرما سبھی سری لنکن بلے بازوں پر قابو پانے اور اہم لمحات میں وکٹ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

چماری اٹاپٹو کی قیادت میں سری لنکا تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کرےگی۔ ان کی امیدیں قابل اعتماد ہرشیتھا سماراویکرما پر ٹکی ہوئی ہیں جنہوں نے اس سال ۸؍ میچوں میں۰۰ء۴۸؍کے اوسط سے ۳۳۶؍ رن بنائے ہیں۔ اسپنر دیومی وہنگا ان کی بہترین گیند باز رہی ہیں جنہوں نے چار میچوں میں ۱۱؍ وکٹ حاصل کئے۔ ان پر  ہندوستان کی ٹیم کو محدود کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ میدان کی  پچ کو بلے بازوں کے لیے موزوں پچ سمجھا جاتا ہے، جہاں ون ڈے میں پہلی اننگز کا اوسط اسکور۳۰۰؍رن  کے قریب ہوتا ہے۔ درمیانی اوورز میں اسپنرز کو ٹرن مل سکتا ہے۔ 
ممکنہ ہندوستانی ویمنز الیون: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا، پرتیکا راول، جمائمہ روڈریگیز، ہرلین دیول، دپتی شرما، اسنیہہ رانا، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، اروندھتی ریڈی، کرانتی گوڑ اور رینوکا سنگھ ٹھاکر۔  ممکنہ سری لنکا ویمنز الیون: چماری اٹاپٹو (کپتان)، ہرشیتھا سماراویکراما، حسینی پریرا، وشمی گناارتنے، نیلاکشی ڈی سلوا، انوشکا سنجیوانی (وکٹ کیپر)، پیومی بادلگے، دیومی وہنگا، سوگندیکا کماری، انوکا مدراویرا اور ملکی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK