• Mon, 16 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیتارمن دو روزہ ناروے کے دورے پر اوسلو پہنچیں

Updated: February 16, 2026, 4:08 PM IST | Oslo

مرکزی وزیرِ خزانہ اور کارپوریٹ امور نرملا سیتارمن کے اوسلو ایئرپورٹ پہنچنے پر وہاں ہندوستان کی سفیر گلوریا گنگٹے نے ان کا استقبال کیا۔

Nirmala Sitharaman.Photo:PTI
نرملا سیتارمن۔ تصویر:پی ٹی آئی

وزارتِ خزانہ کے مطابق  سیتارمن اوسلو میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران ناروے کے وزیرِ اعظم جوناس گار اسٹور سے ملاقات کریں گی۔ وہ وزیرِ خزانہ جینس اسٹولٹن برگ اور وزیرِ تجارت و صنعت سیسیلی مائرستھ کے ساتھ دو طرفہ اجلاس کریں گی۔  
سیتارمن اوسلو سائنس پارک بھی جائیں گی جہاں وہ کچھ اسٹارٹ اپس یونٹس کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ وزیرِ خزانہ ناروے کی چند منتخب کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو افسران اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک گول میز اجلاس میں شریک ہوں گی اور ناروے میں مقیم ہندوستانی نژاد افراد کے ساتھ ملاقات کے ایک پروگرام میں بھی شامل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھئے:فرانس سے ملنے والے ۱۱۴؍ رافیل طیاروں میں ۲۴؍ سپر رافیل ہونگے

 سیتارمن یورپ کے دورے کے پہلے مرحلے میں جرمنی میں مختلف پروگراموں میں شرکت کے بعد ناروے پہنچی ہیں۔ انہوں نے کل جرمنی کے میونخ میں مشہور بندرگاہ کمپنی اے پی ایم ٹرمینلز کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) کیتھ سوینڈسن سے ملاقات کی۔ سوینڈسن نے ہندوستان کے ساتھ طویل عرصے سے چلے آرہے تعلقات پر گفتگو کی۔  وزیرِ خزانہ نے انہیں ہندوستان کے بحری جہاز رانی اور بندرگاہ کے شعبے میں حالیہ اصلاحات کے بعد سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان تعلقات کو مزید وسعت دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔  

یہ بھی پڑھئے:کیا ’’راگنی ایم ایم ایس ۳‘‘ میں تمنا بھاٹیا اور جنید خان ہوں گے؟

وزارتِ خزانہ کے مطابق سوینڈسن نے گزشتہ چند برسوں میں ہندوستان میں اصلاحات، خاص طور پر قوانین کو آسان بنانے اور کاروبار میں سہولت پیدا کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے سیتارمن کے حالیہ بجٹ میں کنٹینر مینوفیکچرنگ سے متعلق خصوصی اعلانات کا بھی ذکر کیا۔ دونوں نے حال ہی میں ہوئے ہندوستان -یورپی یونین (ای یو) آزاد تجارتی معاہدے کے فوائد پر بھی بات کی، جس سے ہندوستانی اور یورپی منڈیاں کھل رہی ہیں اور مستقبل میں دونوں طرف کے کاروباریوں کو فائدہ ہوگا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK