Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیاست میں کام کرنے کیلئے پاؤں زمین پر ہونا ضروری ہیں: شردپوار

Updated: September 01, 2023, 7:51 PM IST | Mumbai

این سی پی سربراہ شردپوار نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گھمنڈیا کون ہے؟ وہ جو ہماری میٹنگ اور ملاقات کو بھی ناپسند کرتے ہیں؟ انہوں نے انڈیا اتحاد کے متعلق کہا کہ اس اتحاد نے ملک کے عوام کو ایک قابل اعتماد متبادل فراہم کیا ہے۔

Sharad Pawar with Rahul Gandhi and Supriya Slay. Photo: PTI
شردپوار راہل گاندھی اور سپریہ سلے کے ساتھ۔ تصویر: پی ٹی آئی

این سی پی سربراہ شردپوار نے بی جے پی کے انڈیا بلاک کو گھمنڈیا قرار دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ بیان ان کے گھمنڈ کا مظہر ہے۔ انہوں نے انڈیا کی ۲؍ روزہ میٹنگ کی اختتامی تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوچھا کہ کون گھمنڈیا ہے؟ وہ جو ہماری میٹنگ اور ملاقات تک کو پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد نے ملک کے عوام کیلئے قابل اعتماد متبادل کی پیشکش کی ہے۔ ہم کچھ غلط نہیں کریں گے۔ ہم انہیں سیدھے راستے پر لانے کی کوشش کریں گے جنہوں نے غلط راستہ اپنا لیا ہے لیکن جو ازخود سیدھے راستے پر آنے کے خواہمشمند نہیں ہیں ہم انہیں پیچھے کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔ سیاست میں کام کرنے کے دوران کسی کو بھی اپنے پیر زمین پر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن لگتا ہے کہ بی جے پی یہ بھول گئی ہے اور ہمیں گھمنڈیا کہہ رہی ہے۔ جمہوریت میں بھی میٹنگ اور پروگرام اور پالیسیوں پر میٹنگ اور ملاقات ضروری ہوتے ہیں۔ 
خیال رہے کہ انڈیا اتحاد کی میٹنگ کو گھمنڈیا اتحاد کہتے ہوئے بی جے پی نے کہا تھا کہ یہ خود غرض اتحاد ہے اور الزام عائد کیا تھا کہ سونیا گاندھی اور لالو پرساد یادو جیسے لوگ ملک کی ترقی سے زیادہ اپنے بچوں کے سیاست میں مستقبل سے خوفزدہ ہیں۔ 
شردپوار نے کہا کہ انڈیا اتحاد کے لیڈران نے ملک اور مستقبل میں اپنی حکمت عملی کے تعلق سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ہر ریاست کے مختلف مسائل ہیں۔ کسانوں ، ملازمین اور جوانوں کے بھی مختلف مسائل ہیں۔ لوگ بی جے پی کی حکومت سے ناخوش ہیں۔ 
واضح رہے کہ انڈیا اتحاد کی تیسری میٹنگ کا ممبئی میں کامیابی سے اختتام ہوا ہے۔ میٹنگ میں ملک بھر سے ۲۸؍ پارٹیوں کے ۶۳؍ نمائندوں نے شرکت کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK