شیواجی مہاراج کی توہین پر شندے گروپ بھی بے چین ، گورنر کے تبادلہ کا مطالبہ

Updated: November 22, 2022, 1:54 AM IST | Mumbai

وزیراعلیٰ خاموش مگر ان کے حامی اراکین اسمبلی نے برہمی کااظہار کیا، ۲؍ دنوں کی خاموشی کے بعد گڈکری نے چپی توڑی، بات بنانے کی کوشش کی

Chief Minister Eknath Shinde with Deputy Chief Minister Devendra Farnavis on Monday. (PTI)
پیر کو وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس کے ساتھ ۔(پی ٹی آئی)

گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے ذریعہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی توہین کے معاملے میں اپوزیشن کے احتجاج  کے بعد اب حکمراں محاذ میں شامل ایکناتھ شندے گروپ کے لیڈروں کی بے چینی بھی ظاہر ہونے لگی ہے۔بلڈانہ سے شیوسینا (شندے گروپ)  کے رکن اسمبلی سنجے گائیکواڈ نے کوشیاری کے تبادلہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جوشخص ریاست کی تاریخ  سے واقف نہیں، اسے کہیں  اور بھیج دیا جانا چاہئے۔‘‘ دوسری طرف بی جےپی لیڈر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش میں لگ گئے ہیں۔  انہوں  نے پیر کو کہا کہ ’’شیواجی مہاراج ہمارے بھگوان ہیں، ہم اپنے والدین سےبھی زیادہ ان کا احترام کرتے ہیں۔‘‘
  یاد رہے کہ سنیچر کو ایک پروگرام  میں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کوشیاری نے کہا تھا کہ شیواجی مہاراج  ماضی میں  رول ماڈل ہوا کرتے تھے مگر نئے زمانے کے رول ماڈل گڈکری اورپوار ہوسکتے ہیں۔ ان کے اس بیان پر ہنگامہ کے بیچ اتوار کو بی جےپی ترجمان سدھانشو ترویدی نے ساورکر کے معافی ناموں کا دفاع کرتے ہوئے  یہ کہہ کر آگ میں گھی ڈال دیا کہ ’’شیواجی مہاراج  نے ۵؍ بار اورنگ زیب کو خط لکھ کر معافی مانگی تھی۔‘‘ اس کی وجہ سے ریاست بھر میں جاری احتجاج  کے بیچ شندے گروپ سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی سنجے گائیکواڈ نے پیر کو کہا کہ’’گورنر کو سمجھنا چاہئے کہ چھتر پتی شیواجی مہاراج کی قدریں کبھی پرانی نہیں  ہوسکتیں اوران کا موازنہ دنیا کی کسی بھی عظیم شخصیت سے نہیں کیا جاسکتا۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں  نے مطالبہ کیا کہ ’’مرکز میں  موجودبی جےپی لیڈروں  سے میری مانگ ہے کہ وہ شخص جو ریاست کی تاریخ  سے واقف نہیں اور جو یہ بھی نہیں جانتا کہ یہاں کام کس طرح  ہوتاہے، اسے کہیں اور بھیج دیا جائے۔‘‘
 وزیراعلیٰ شندے  بھلے ہی خاموش ہوں مگر ان کے خیمے سے تعلق رکھنے والے گائیکواڈ کے اس بیان کو بی جےپی کیلئے انتباہ کے طور پر دیکھا  جارہاہے کہ اگر وہ کارروائی نہیں کرتی تو حکمراں محاذ میں اپنے اتحادی کی ناراضگی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے۔ گائیکواڈ  کے مذکورہ بیان کے فوراً بعد   بی جےپی لیڈر اور  مرکزی وزیر نتن گڈکری  کے دفتر کے ٹویٹر ہینڈل سے  ۳۰؍ سیکنڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا گیا۔  ویڈیو میں  گڈکری جذباتی انداز میں   شیواجی مہاراج کی تعریف کرتے ہوئے جہاں یہ کہہ رہے ہیں کہ شیواجی ان کیلئے  بھگوان ہیں  اور وہ اپنے والدین سے بھی زیادہ ان کا احترام کرتے ہیں، وہیں یہ بھی کہ رہے ہیں کہ ’’شیواجی مہاراج کی زندگی ہمارے کیلئے مشعل راہ ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK