کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی )کے کارکنان اور طلبہ پر جنتر منتر پر پولیس کےلاٹھی چارج کے خلاف ممبئی میں طلبہ،سیاسی اور سماجی تنظیمیں شہر و مضافات اور اطراف میں مسلسل احتجاج کررہی ہیں ۔
EPAPER
Updated: July 24, 2026, 12:01 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی )کے کارکنان اور طلبہ پر جنتر منتر پر پولیس کےلاٹھی چارج کے خلاف ممبئی میں طلبہ،سیاسی اور سماجی تنظیمیں شہر و مضافات اور اطراف میں مسلسل احتجاج کررہی ہیں ۔
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی )کے کارکنان اور طلبہ پر جنتر منتر پر پولیس کےلاٹھی چارج کے خلاف ممبئی میں طلبہ،سیاسی اور سماجی تنظیمیںشہر و مضافات اور اطراف میں مسلسل احتجاج کررہی ہیں ۔ جمعرات کو بھی طلبہ نے شیواجی پارک پر احتجاج کیا۔ بدھ کو شیواجی پارک میں طلبہ و نوجوانوں کے احتجاج کے دوران کا ایک منظر سوشل میڈیا پروائرل ہوا ہے جس میں اسکولی طلبہ اسکول کی کھڑکی سے ہاتھ ہلا کرمظاہرین کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دیئے ۔ یہ منظرانجلی دوبے نامی خاتون نے اپنے موبائل کیمرہ میں قید کرکے انسٹا گرام پر پوسٹ کیا ۔ اس وائرل ہونے والی ویڈیو پر لوگ تبصرہ کرتے ہوئے اسے امید کی ایک کرن قرار دے رہے ہیں ۔ اسے سوشل میڈیا پر سراہتے ہوئے کئی تبصرے بھی کئے گئے ہیں ۔ کسی نے بچوں اور مظاہرین کا ایک دوسرے کو ہاتھ ہلا کر جواب دینے پر لکھا کہ طلبہ ان میں اپنا مستقبل دیکھ رہے ہیں ۔دوسرے نے تحریر کیا کہ یہ منظر دیکھ کر میں جذباتی ہوگیا ہوں ۔ایک نے لکھا کہ میں اسی اسکول کا طالب علم رہا ہوں اور ان بچوں میں اپنا بچپن دیکھ رہا تھا۔