• Wed, 25 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جہاز رانی میں تعطل سے یمن اور سوڈان میں خوراک کا بحران بڑھ رہا ہے: ورلڈ فوڈ پروگرام سربراہ کا انتباہ

Updated: November 25, 2026, 11:18 AM IST | New York

ڈبلیو ایف پی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے بتایا کہ عالمی سطح پر کھاد کی فراہمی کا تقریباً ۳۰ فیصد حصہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے اور امریکہ-ایران تنازع کی وجہ سے پیدا ہونے والا تعطل خلیج سے دور دراز علاقوں تک فصلوں کی پیداوار کو کم کر سکتا ہے۔ جنگی تنازعات، ایل نینو (El Nino) کے اثرات اور جہاز رانی کے راستوں پر دباؤ نے ستمبر میں ایف اے او (FAO) فوڈ پرائس انڈیکس کو چار سال کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچا دیا، جبکہ گندم کی قیمتوں میں جنوری کے مقابلے تقریباً ۱۰ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Picture: X
تصویر: ایکس

ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لیوک لنڈبرگ نے پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ آبنائے ہرمز، آبنائے باب المندب اور بحیرہ اسود میں بحری آمدورفت میں تعطل کی وجہ سے خوراک اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یمن جیسے ممالک، جو اپنی خوراک کا ۹۰ فیصد درآمد کرتے ہیں، بڑھتے ہوئے خطرات سے دوچار ہیں۔

لنڈبرگ نے بتایا کہ عالمی سطح پر کھاد کی فراہمی کا تقریباً ۳۰ فیصد حصہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے اور امریکہ-ایران تنازع کی وجہ سے پیدا ہونے والا تعطل خلیج سے دور دراز علاقوں تک فصلوں کی پیداوار کو کم کر سکتا ہے۔ جنگی تنازعات، ایل نینو (El Nino) کے اثرات اور جہاز رانی کے راستوں پر دباؤ نے ستمبر میں ایف اے او (FAO) فوڈ پرائس انڈیکس کو چار سال کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچا دیا، جبکہ گندم کی قیمتوں میں جنوری کے مقابلے تقریباً ۱۰ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جنگ زدہ غزہ کے ۹۹ فیصد سے زائد حصے میں ماحولیاتی آلودگی کے آثار موجود ہیں: آکسفیم رپورٹ

سوڈان میں خوراک کا بحران

لنڈبرگ نے سوڈان سے تعلق رکھنے والی سامیہ کی کہانی شیئر کی جو پانچ بچوں کی ماں ہیں۔ وہ دارفور میں لڑائی سے جان بچا کر بھاگی تھیں اور اب اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں۔ سوڈان میں بنیادی غذائی ضروریات کی لاگت اب فروری کے مقابلے ۱۳۰ فیصد زیادہ ہو چکی ہے۔ سوڈان، جنوبی سوڈان اور صومالیہ کے کچھ حصوں کو قحط کا خطرہ لاحق ہے اور دنیا بھر میں ۲۶ کروڑ ۶۰ لاکھ (۲۶۶ ملین) افراد شدید بھوک کا شکار ہیں۔

بحیرہ اسود ”سب سے مہلک راستہ“

روس اور یوکرین کی تقریباً ایک کروڑ ٹن گندم، جو ۴ کروڑ ۴۰ لاکھ (۴۴ ملین) لوگوں کا پیٹ بھرنے کیلئے کافی ہے، شاید اس سال عالمی منڈیوں تک نہ پہنچ سکے۔ لنڈبرگ نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ یوکرین اور پولینڈ میں گندم کے گودام بھرے پڑے ہیں، اور کہا کہ ”یہ پیداوار کا مسئلہ نہیں، بلکہ سیاسی مسئلہ ہے۔“ اکتوبر کے وسط تک، آبنائے باسفورس سے گندم اور مکئی لے جانے والے جہازوں کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر ۶۳ فیصد کمی واقع ہوئی۔ انہوں نے بحیرہ اسود کو ”۲۰۲۶ء کا سب سے مہلک بحری راستہ“ قرار دیا، جہاں ۳۰۰ سے زائد حملے ہوئے اور کم از کم ۴۰ اموات ہوئیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ کی کہانیاں محفوظ کرنے کا عالمی منصوبہ، فلسطینی آوازیں دنیا تک پہنچیں گی

روسی حملوں نے یوکرین کی بندرگاہوں کے ذریعے آمدورفت کو بڑی حد تک معطل کر دیا ہے، جبکہ یوکرینی حملوں نے ماسکو کو اپنے بڑے اناج ٹرمینلز سے برآمدات روکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ تجارتی جہازوں پر حملے روکنے کیلئے ترکی کی تجاویز بھی تشدد کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔

لنڈبرگ نے خوراک کی ترسیل جاری رکھنے کیلئے خالصتاً انسانی ہمدردی پر مبنی طریقہ کار اپنانے پر زور دیا اور کونسل سے تین سرخ لکیریں متعین کرنے کا مطالبہ کیا: ”مزید قحط نہیں، خوراک کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کیا جائے گا اور امدادی کارکنوں پر مزید حملے نہیں ہوں گے۔“ بڑھتے ہوئے اخراجات ۲۰۲۷ء کے وسط تک ڈبلیو ایف پی (WFP) کے اخراجات میں ۷۲ کروڑ ۷۰ لاکھ (۷۲۷ ملین) ڈالر کا اضافہ کرسکتے ہیں، جس سے ۷۳ لاکھ (۳ء۸ ملین) افراد کیلئے امداد خطرے میں پڑ جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK