• Tue, 24 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنگ زدہ غزہ کے ۹۹ فیصد سے زائد حصے میں ماحولیاتی آلودگی کے آثار موجود ہیں: آکسفیم رپورٹ

Updated: November 24, 2026, 12:11 PM IST | Gaza

”ماحولیاتی جنگی جرائم“ (Environmental War Crimes) کے عنوان سے شائع ہونے والی اس رپورٹ میں پایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی مہم نے غزہ کے تقریباً ۷۸ فیصد زمینی رقبے کو متاثر کیا ہے، جبکہ مقامی تجزیے سے علاقے کے ۹۹ فیصد سے زیادہ حصے میں ممکنہ آلودگی کے اشارے ملے ہیں۔ بھاری دھاتیں، دھماکہ خیز مواد کی باقیات، تباہ شدہ عمارتوں سے نکلنے والا ایسبیسٹس (asbestos)، ڈائی آکسنز اور حیاتیاتی آلودگیاں اہم خطرات میں شامل ہیں۔ آلودگی کی سب سے زیادہ سطح غزہ شہر، خان یونس، رفح، جبالیہ اور صلاح الدین روڈ میں پائی گئی ہے۔

Picture: X
تصویر: ایکس

آکسفیم (Oxfam) اور کنفلکٹ اینڈ انوائرمنٹ آبزرویٹری (CEOBS) کی جانب سے پیر کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی میں گزشتہ تین برسوں سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے تقریباً پورے علاقے میں بڑے پیمانے پر آلودگی کے خطرات پیدا کر دیئے ہیں، جس کے باعث دہائیوں تک ہوا، مٹی اور پانی کو شدید خطرات لاحق رہیں گے۔

”ماحولیاتی جنگی جرائم“ (Environmental War Crimes) کے عنوان سے شائع ہونے والی اس رپورٹ میں پایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی مہم نے غزہ کے تقریباً ۷۸ فیصد زمینی رقبے کو متاثر کیا ہے، جبکہ مقامی تجزیے سے علاقے کے ۹۹ فیصد سے زیادہ حصے میں ممکنہ آلودگی کے اشارے ملے ہیں۔ بھاری دھاتیں، دھماکہ خیز مواد کی باقیات، تباہ شدہ عمارتوں سے نکلنے والا ایسبیسٹس (asbestos)، ڈائی آکسنز اور حیاتیاتی آلودگیاں اہم خطرات میں شامل ہیں۔ آلودگی کی سب سے زیادہ سطح غزہ شہر، خان یونس، رفح، جبالیہ اور صلاح الدین روڈ میں پائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: تباہ حال جبالیہ میں فلسطینی بچوں کی دوڑ، ’زندگی اور حوصلے‘ کا پیغام

سیٹیلائٹ تصاویر، ریموٹ سینسنگ اور اوپن سورس ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے، مصنفین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دستیاب شواہد یہ ظاہر کرنے کیلئے کافی ہیں کہ غزہ جنگ کے نتیجے میں ہونے والی آلودگی وسیع اور شدید ہے۔ تاہم، جانچ کے آلات اور تکنیکی مہارت کے داخلے پر پابندیوں کی وجہ سے مکمل جائزہ لینا ممکن نہیں ہو سکا۔ جنگ کے بعد زمینی سطح پر کوئی ماحولیاتی جائزہ نہیں لیا گیا ہے۔

اہم نتائج میں جولائی ۲۰۲۶ء میں زیرِ زمین پانی کے ۷۹ کنوؤں کے لیے گئے نمونوں میں سے ۱۹ فیصد میں فیکل کولیفارمز (فضلات کے جراثیم) کی موجودگی شامل ہے، جبکہ ۲۰۲۱ء میں یہ شرح ۲ فیصد تھی۔ سیوریج پمپنگ اسٹیشنوں میں سے صرف ۱۹ فیصد ہی کام کر رہے ہیں اور گندے پانی کے نیٹ ورک کا محض ۳۰ فیصد حصہ کچھ حد تک فعال ہے۔ روزانہ تقریباً ۴۰ ہزار کیوبک میٹر غیر صاف شدہ گندا پانی بحیرہ روم میں بہہ رہا ہے، جبکہ مزید ۱۵ ہزار کیوبک میٹر رساؤ کے ذریعے ضائع ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کا اندازہ ہے کہ پورے علاقے میں ۶ کروڑ ۱۰ لاکھ (۶۱ ملین) ٹن سے زیادہ ملبہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا اعتراف: فلسطینی دیہات پر حملے ’’یہودی دہشت گردی‘‘ ہیں

رپورٹ کے مطابق، بیت حانون، وادی غزہ اور شمال مشرقی خان یونس کے آس پاس کی چکنی مٹی آلودہ مادوں کو اپنے اندر برقرار رکھ سکتی ہے، جس سے مستقبل کی فصلیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ غزہ شہر، جبالیہ اور شمالی غزہ کو ہوا کی آلودگی کے سب سے زیادہ خطرے کا سامنا ہے کیونکہ دھول دوبارہ فضا میں اڑ رہی ہے، جس سے خاص طور پر بچوں میں سانس کی بیماریوں کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

آکسفیم انٹرنیشنل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر امیتابھ بہار نے کہا کہ یہ تباہی بین الاقوامی انسانی اور انسانی حقوق کے قوانین کے تحت اسرائیل کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں اور حاملہ خواتین کو صحت کے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ رپورٹ کی مصنفہ لما عبدالصمد نے کہا کہ نہ پھٹنے والا گولہ بارود رسائی کو محدود کرتا ہے اور بحالی کیلئے وسیع پیمانے پر صفائی، نگرانی اور خصوصی اصلاحی اقدامات کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: فلسطین کا مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا مطالبہ

آکسفیم نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ امداد، ماحولیاتی جائزے اور آلات کیلئے غیر مشروط رسائی کی اجازت دے، اور ریاستوں پر زور دیا کہ وہ ایسے ہتھیاروں کی منتقلی روک دیں جو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کا باعث بنتے ہیں۔ اس نے فلسطینیوں کی قیادت میں، حقوق پر مبنی تعمیر نو کیلئے فنڈنگ کا بھی مطالبہ کیا جس میں ماحولیاتی جائزے کو لازمی حصہ بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK