Inquilab Logo

ادھو ٹھاکرے کی سالگرہ پر شیوسینا کا طاقت کا مظاہرہ

Updated: July 28, 2022, 12:22 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ریاست بھر سےپارٹی کارکنان جوق درجوق ماتوشری پہنچے، تحائف پیش کرکے ٹھاکرے خاندان سے وفاداری کا اظہار کیا

A large number of Shiv Senakars from different cities of the state are going to Matushree with a picture frame of Uddhav Thackeray as a congratulatory gift
ریاست کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں شیوسینک ادھو ٹھاکرے کو مبارکباد دینے تحفہ کے طور پر ان کی تصویر والا فریم لے کر ماتوشری میں جارہے ہیں(تصویر:انقلاب،سمیر مارکنڈے)

شیو سینا میں بغاوت اور ایکناتھ شندےکو وزیر اعلیٰ بنائے جانے کے بعد یہ خبریں  پھیلائی جارہی تھیں کہ شیو سینکوں میں پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی مقبولیت کم ہوتی جارہی ہے،اسی لئے متعدد اراکین اسمبلی، اراکین پارلیمان اورکئی کارپوریٹرایکناتھ شندے کے خیمے میں شمولیت اختیار کر تے جارہے ہیںلیکن بدھ کو ادھوٹھاکرے کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دینے کیلئےآنے والے شیو سینکوں کی بھیڑ دیکھ کر تمام گمان غلط ثابت ہوئے۔ ریاست بھر سے شیو سینک انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے ماتوشری پہنچے جس کے سبب یہاں پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیاتھا۔ اس بھیڑ کودیکھ کر ایسا محسوس ہوا جیسے اب بھی شیوسینکوں میں پارٹی سربراہ سےمحبت کم نہیں ہوئی ہے۔کئی شیو سینکوں نےمتعدد تحائف بھی پیش کئے۔
 مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے بدھ (۲۷؍ جولائی ۲۰۲۲ء  ) کو۶۲؍برس کے ہو گئے۔ سالگرہ کے موقع پر بدھ کوصبح۱۱؍ بجے سے شام۵؍ بجے تک ادھو نے شیوسینکوں سے ملاقات کی اور ان کی مبارکباد  قبول کی۔ادھو ٹھاکرے نےشیوسینکوں سےاپیل کی تھی کہ وہ  صرف نیک خواہشات پیش کریں کوئی ہار ، گلدستے اور فوٹو فریم نہ دیں۔ادھو ٹھاکرے کو مبارکباد دینے والے متعدد شیو سینکوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ ادھو ٹھاکرے ہی شیو سینا کے سربراہ  ہیں اوررہیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے یکم اگست کو کورٹ کا فیصلہ بھی ادھو کےحق میں ہی آئے گا۔ اس موقع پر شیو سینا لیڈر چندر کانت کھیرے  نےکہا کہ’’اب تک کئی سینائیں بنی اور ختم ہو گئیں لیکن شیو سینا اپنے اصولوں پر قائم ہے اور قائم رہےگی۔کسی کے شیو سینا چھوڑ دینے اور بغاوت کرنے سےیہ ختم نہیں ہو جائے گی بلکہ مزید طاقت سے ابھرے گی۔‘‘
  واضح رہے کہ ادھوٹھاکرے نے سنجے راؤت کو دیئے گئے اپنے انٹر ویو میں شیو سینا سے بغاوت کرنےوالے ایکناتھ شندے اور ان کے ساتھی اراکین اسمبلی اور پارلیمان کو غدار کہا تھا۔
 ادھو ٹھاکرے کے ساتھ سنجے راؤت کے انٹرویو کا دوسرا حصہ آج نشر کیا گیا۔ اس میں ادھو ٹھاکرے نے ایکناتھ شندے پر سخت حملہ کیا ہے۔کل کے ایپی سوڈ میں بھی انہوں نے شندے اورباغیوں پر تنقید کی تھی اسی لئے اس بات پر توجہ دی جا رہی ہے کہ شندے کس طرح ادھو ٹھاکرے کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہیں۔ادھو ٹھاکرے نے بدھ کو نشر ہونے والے انٹرویو میں کہا ہےکہ `سب کے گناہ بھر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK