Inquilab Logo Happiest Places to Work

شیو سینا کا ۶۰؍ واں یوم تاسیس، ادھو اور شندے کے ایک دوسرے پر حملے

Updated: June 19, 2026, 11:15 PM IST | Mumbai

شیو سینا کے ۶۰؍ ویں یوم تاسیس کے موقع پر جمعہ کو شیوسینا کے دونوں گروپس نے اسے الگ الگ مقامات پر منایا۔ اس دوران بال ٹھاکرے کے اصل وارث اور ان کے بیٹے ادھو ٹھاکرے زیادہ پرجوش اور ایکناتھ شندے پر برہم نظر آئے۔شیو سینا کے ۶۰؍ ویں یوم تاسیس کے موقع پر جمعہ کو شیوسینا کے دونوں گروپس نے اسے الگ الگ مقامات پر منایا۔ اس دوران بال ٹھاکرے کے اصل وارث اور ان کے بیٹے ادھو ٹھاکرے زیادہ پرجوش اور ایکناتھ شندے پر برہم نظر آئے۔

Uddhav Thackeray
ادھو بالاصاحب ٹھاکرے

شیو سینا کے ۶۰؍ ویں یوم تاسیس کے موقع پر جمعہ کو شیوسینا کے دونوں گروپس نے اسے الگ الگ مقامات پر منایا۔ اس دوران بال ٹھاکرے کے اصل وارث اور ان کے بیٹے ادھو ٹھاکرے زیادہ پرجوش اور ایکناتھ شندے پر برہم نظر آئے۔شیو سینا(ادھو)کا جلسہ شان مکھا نند ہال(دادر) میں منعقد ہوا جبکہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا نے گوریگاؤں کے نیسکو سینٹر میں پروگرام کا انعقاد کیا۔ دونوں ہی سربراہوں نے ایک دوسرے پر جم پر تنقیدیں کیں۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہہم پر یہ الزام لگ رہا تھا کہ شیو سینا کانگریس میں ضم  ہو جائے گی اسی لئے  ۶؍ اراکین پارلیمنٹ علاحدہ ہو گئے  لیکن مَیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ برسوں بی جے پی کے ساتھ حکومت کی تب بی جے پی میں ضم نہیں ہوئے تو کانگریس میں کیسے ضم ہو جائیں گے۔میرا بی جے پی سے سوال ہے جب تمہارے نظریات مضبوط ہیں تو ہمارے اراکین پر ڈورے کیوں ڈال رہے ہو؟ ادھو نے اس سوال کا جواب بھی دیا کہ ادھو کسی سے نہیں ملتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں کسی سے نہیں ملتا تو یہ سبھی اراکین منتخب ہوکر کیسے آئے؟ میں نے ۱۰؍، ۱۰؍ ریلیاں کیں تب یہ لوگ چن کر آئے۔ مَیں نے انہیں رکن اسمبلی بنایا ، وزیر اور نائب وزیر اعلیٰ تک بنایا ۔ مجھے اس کا فخر نہیںکیوں کہ وہ بالا صاحب ٹھاکرے کی وجہ سے چن کر آئے لیکن اب وہ میری ہی پارٹی اور میرے والد کو چرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ اس ہال میں بیٹھا ہوا ایک بھی شیو سینک دلبرداشتہ نہیں ہے بلکہ غصہ سے بھرا ہوا ہے۔ شیواجی مہاراج کےدور میںبھی بہت سے غدار تھے اور آج بھی بہت سے ہیں۔ہم سبھی کو سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کا قرض معاف کرنے کیلئے ان کے پاس فنڈ نہیں لیکن غداروں کو خریدنے کیلئے فنڈ ہے۔ ادھو نے یہ بھی کہا کہ کانگریس نے کبھی بھی ماتوشری کو غلط نگاہ سے نہیں دیکھا ۔ ایسے میں ان نام نہاد ہندوتوا وادیوںسے کہیں اچھے تو کانگریسی تھے۔  
 دریں اثناءشیو سینا کے سربراہ اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے نیسکو میں اپنی تقریر کے دوران وزیر اعظم مودی کی تعریفوں کے پُل باندھ دئیے۔ انہوں نے  ادھو ٹھاکرے پر تنقیدیں کرتے ہوئے کئی معاملات میں انہیں نشانہ بنایا اور بی جے پی کی جم کرتعریفیں کیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK