بال ٹھاکرے کی برسی کے موقع پرخراجِ عقیدت پیش کرنے کے دوران ٹکراؤ ہوا ۔ پولیس کا سخت بندو بست۔ ادھوگروپ کے لیڈر شردکولی کیخلاف کیس درج۔
EPAPER
Updated: November 18, 2023, 9:03 AM IST | Inquilab News Network | Dadar
بال ٹھاکرے کی برسی کے موقع پرخراجِ عقیدت پیش کرنے کے دوران ٹکراؤ ہوا ۔ پولیس کا سخت بندو بست۔ ادھوگروپ کے لیڈر شردکولی کیخلاف کیس درج۔
جمعرات کو شیواجی پارک میں آنجہانی بال ٹھاکرے کی برسی کے موقع پر خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے شیوسینا کے دونوں گروپ کے کارکنان پہنچے۔ اس دوران پہلے ان میںلفظی جھڑپ ہوئی اورپھر نوبت ہاتھاپائی تک پہنچ گئی۔ حالات کو بگڑتا دیکھ کر پولیس نے فوری مداخلت کی اور معاملہ رفع دفع کرنے کے ساتھ جمعہ کو شیواجی پارک میں آنجہانی بال ٹھاکرے کی برسی کے پیش نظر شیو تیرتھ پر سخت سیکوریٹی انتظامات کئے تھے۔ بعد ازیں پولیس کے سخت پہرے کے درمیان ادھو ٹھاکر ے نے اپنی بیوی ، بیٹے آدتیہ ٹھاکرے اور پارٹی کے لیڈران و کارکنان کے ہمراہ اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
بال ٹھاکرے کی برسی کے موقع پر ادھو اور شندے گروپ کے کارکنوں میں دوبارہ جھڑپ نہ ہو اور نظم و نسق کا مسئلہ پیدا نہ ہو، اس تعلق سے پولیس نے جہاں شیواجی پارک میں بال ٹھاکرے کی یادگار کے اطراف سخت سیکوریٹی کے انتظامات کئے تھے وہیں جمعرات کو برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے میں پہل کرنے کے سلسلہ میں ادھو اور شندے شیوسینا کےکارکنوں کے ایک دوسرے کے مد مقابل آنے اور لفظی تکرار کے ساتھ ساتھ ہاتھا پائی ہونے کے معاملہ میں پولیس نے جمعہ کو کیس درج کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ شندے گروپ کو دھمکانے اور نظم و نسق کا مسئلہ پیدا کرنے کے تحت شیوسینا(ادھوگروپ) کے لیڈر شرد کولی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی ہے۔