Inquilab Logo

شیوراج سنگھ چوہان نے لاڈلی بہنا آواس یوجنا کا آغاز کیا

Updated: September 18, 2023, 11:47 AM IST | Agency | Bhopal

اس اسکیم کے تحت انہیں رہائش فراہم کی جائے گی جو مختلف ہاؤسنگ اسکیموں میں سہولت حاصل کرنے سے محروم رہ گئے ہیں۔

Shivraj Singh Chauhan.Photo. INN
شیوراج سنگھ چوہان۔ تصویر:آئی این این

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے مکھیہ منتری لاڈلی بہنا آواس یوجنا کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کے تحت ان خاندانوں کو رہائش فراہم کی جائے گی جو مختلف ہاؤسنگ اسکیموں میں رہائش کی سہولت کا فائدہ حاصل کرنے سے محروم رہ گئے ہیں ۔سرکاری اطلاعات کے مطابق شیو راج چوہان نے یہاں کشابھاؤ ٹھاکرے آڈیٹوریم میں منعقدہ ریاستی سطح کے پروگرام میں اسکیم کا آغاز کیا۔ انہوں نے پورٹل پر بھوپال کے ممتا چوہان اور دیپک بنسل کی درخواستوں کا اندراج کرکے اسکیم میں رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کیا۔ وزیراعلی نے شرمیلا بائی اور سنگیتا سولنکی کو بھی ۱۵؍ستمبر کو شروع کی گئی گیس سلنڈر ری فلنگ اسکیم کے تحت رجسٹر کروایا۔ 
 اس پروگرام میں پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر مہندر سنگھ سسودیا، ایم ایل اے وشنو کھتری، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالے سریواستو اور محکمہ کے افسران موجود تھے۔وزیر اعظم مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ صحت مند اور خوش رہیں اور ملک کی قیادت کریں اور دنیا کو راستہ دکھائیں اور ان کی شہرت بڑھتی رہے، یہ نیک تمنائیں ہیں ۔ چوہان نے کہا کہ آج ایک نئے انقلاب کا آغاز ہو رہا ہے۔ میرا خواب ہے کہ کوئی بھائی بہن خستہ حال جھوپڑی میں نہ رہے۔ ہر ایک کا اپنا مستقل گھر ہونا چا ہئے، چاہے وہ چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔ اس مقصد کے لئے وزیر اعلیٰ لاڈلی بہنا آواس یوجنا بنائی گئی ہے۔ جو خاندان ہاؤسنگ اسکیموں سے باہر رہ گئے ہیں ان کو اس اسکیم کے تحت گھر فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK