Inquilab Logo

کنگنا رناوت کو سیاست کا کوئی علم نہیں ہے: امرت گل

Updated: May 06, 2024, 1:20 PM IST | Agency | Mandi

کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کی قومی کنوینرنے کہا کہ وکرما دتیہ سیاسی اورتعلیمی لحاظ سے مضبوط امیدوار ہیں۔

Amrit Gill and Kanhaiya Kumar. Photo: INN
امرت گل اور کنہیا کمار۔ تصویر : آئی این این

کانگریس پارٹی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کی قومی کنوینر امرت گل نے اتوار کو کہا کہ صرف ایک قابل لیڈر ہی اپنے علاقے اور عوام کی ہر طرح سے آواز اٹھا سکتا ہے اور ایک وژن کے ساتھ کام کر سکتا ہے لیکن منڈی سے بی جےپی کی امیدوار اور فلم اداکارہ کنگنا رناوت نہ تو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور نہ ہی انہیں سیاست کا کوئی علم ہے۔ 
 امرت گل نے کہا کہ منڈی کے لوگوں کے لیے کنگنا کے وژن کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ وہیں، اگر ہم ان کا موازنہ کانگریس کے امیدوار وکرمادتیہ سے کریں تو وہ سیاسی اور تعلیمی لحاظ سے کنگنا سے زیادہ مضبوط امیدوار ہیں۔ یہ موازنہ امرت گل نے اتوارکو منڈی کے گاندھی بھون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار کو ان کے بے تکے بیانات پر بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ کنگنا تباہی میں ہماچل کو بھول گئیں اور اب بی جے پی کارکنوں کے حقوق چھیننے کے بعد وہ منڈی سے ٹکٹ لے کر الیکشن لڑنے آئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: رابرٹس گنج (سون بھدر) سیٹ پر اب تک کسی امیدوار کا اعلان کیوں نہیں؟

امرت گِل نے اس اندیشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ کنگنا انتخابات کے بعد دوبارہ ہماچل کو بھول جائیں گی اور ممبئی واپس چلی جائیں گی۔ 
 امرت گل نے ملک کے وزیر اعظم اور دیگر بی جے پی لیڈروں کی طرف سے کانگریس کے نیائے پتر پر کئے جانے والے تبصروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے نیائے پتر نے سماج کے تمام طبقوں کے لئے انصاف اور ضمانت کی فراہمی کی ہے لیکن بی جے پی کو اس میں صرف مسلم لیگ کی چھاپ نظر آرہی ہے جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK