Inquilab Logo

سکم سیلاب: حکومت کی اولین ترجیح متاثرہ افراد کی حفاظت ہے

Updated: October 06, 2023, 5:15 PM IST | New Delhi

سکم کے وزیراعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی اولین ترجیح پھنسے افراد کو بچانا اور انہیں فوری امداد فراہم کرنا ہے۔ شمالی سکم کو سیلاب کے سبب کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے لیکن اس کی مکمل تفصیلات کمیٹی تشکیل دینے اور اس کا تجزیہ دیکھنے کے بعد جاری کی جائے گی۔

Truck debris is stuck in the mud in North Sikkim. Photo: PTI
شمالی سکم میں ٹرک ملبے مٹی پھنسا ہوا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

شمالی سکم کے وزیراعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے کہا کہ ریاست کو سیلاب سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے لیکن اس کی تفصیلات کمیٹی تشکیل دینے اور اس کا تجزیہ دیکھنے کے بعد جاری کی جا سکیں گی۔ انہوں نے پاکیونگ ضلع کے رنگپو میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور بے گھر افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کرنے اور ممکن مدد کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی اولین ترجیح پھنسے ہوئے افراد کو بچانا اور انہیں فوری امداد فراہم کرنا ہے۔
خیال رہے کہ شمالی سکم میں سیلاب کے سبب اب تک ۲۲؍ افراد کی موت ہو چکی ہے جن میں ۷؍ فوجی جوان بھی شامل ہیں۔ ۱۰۳؍ افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو سیلاب کے سبب کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ہم اس کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے البتہ تفصیلات تب جاری کی جائیں گی جب کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور وہ تجزیہ پیش کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اضلاع کے درمیان سڑکوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور بریج بہہ گئے ہیں۔ شمالی سکم میں متعدد مقامات پر ذرائع ابلاغ متاثر ہے۔ سیلاب کی وجہ سے ۲۵؍ ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور دیگر مرکزی وزراء سے بات کی اور حالات کے متعلق گفتگو کی ہے۔ اسی درمیان امیت شاہ نے سکم کے سیلاب متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرنے کیلئے ایس ڈی آر ایف فنڈ سے ۸ء۴۴؍ کروڑ روپے کی ایڈوانس رقم جاری کی ہے۔ حکام کے مطابق امیت شاہ کے حکم پر وزرات داخلہ انٹر منسٹریل سینٹرل ٹیم (آئی ایم سی ٹی) تشکیل دے گی جو سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر کے وہاں ہونے والے نقصانات کی تخمینہ کاری کا کام انجام دے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK