Inquilab Logo Happiest Places to Work

سکم ہندوستان کی واحد ریاست ہے جہاں کروڑوں روپے پر بھی ٹیکس نہیں ہے

Updated: June 14, 2025, 11:54 AM IST | Agency | New Delhi

سکم کو یہ رعایت ہندوستانی آئین کی دفعہ ۳۷۱؍ (ایف) اور انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ۱۰؍(۲۶؍ اے اے اے ) کے تحت ملی ہے۔موجودہ مالی سال میں بھی یہ رعایت جاری ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

اگر آپ یہ جان کر حیران ہوں کہ ہندوستان میں ایک ایسی ریاست ہے جہاں کروڑوں روپے کمانے کے باوجود لوگ انکم ٹیکس ادا نہیں کرتے تو یہ بالکل سچ ہے۔ یہ رعایت مالی سال ۲۵۔۲۰۲۴ء میں بھی جاری ہے۔ ملک میں یہ خصوصی سہولت صرف سکم ریاست کے کچھ اہل مکینوں کے لئے دستیاب ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ سکم کے عوام کو انکم ٹیکس کیوں نہیں دینا پڑتا؟
 سکم ملک کی واحد ریاست ہے جہاں اہل شہریوں کو انکم ٹیکس سے مکمل  رعایت ہے۔ چاہے وہ ملازمت سے آمدنی ہو یا سرمایہ کاری اور مالیاتی اثاثوں سے، اگر وہ شخص اس چھوٹ کے تحت آتا ہے تو اسے کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا۔
 آئینی بنیاد کیا ہے؟
 سکم کو یہ چھوٹ ہندوستانی آئین کے آرٹیکل ۳۷۱؍ ایف اور انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ۱۰؍ ۲۶؍  اے اے اے کے تحت ملی ہے۔ یہ دفعات قانونی طور پر سکم کے باشندوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔
 وجہ تاریخ میں پوشیدہ ہے 
 سکم۱۹۷۵ء میں ہندوستان کا حصہ بنا۔ اس وقت جو معاہدہ ہوا تھا اس کے تحت سکم کو کچھ خود مختار حقوق  دیئے گئے تھے۔ اسی معاہدے کی شرائط کے مطابق وہاں کے باشندوں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھئے:آیت اللہ خامنہ ای کا انتباہ، ’’اسرائیل اپنی جارحیت پر پچھتائیگا‘‘

کون اس ٹیکس چھوٹ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
 صرف وہی لوگ جو `سکم سبجیکٹس ریگولیشن۱۹۶۱ء کے تحت رجسٹرڈ ہیں اس چھوٹ کے اہل ہیں یعنی یہ سہولت صرف ان افراد کیلئے ہے جو۱۹۷۵ء سے پہلے کے مقامی ہیں۔
 سکم دیگر ریاستوں سے کس طرح مختلف ہے؟
   باقی ہندوستان میں، ایک خاص حد سے زیادہ کمانے والوں کو انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کرنے کی ضرورت ہے، سکم کے  شہریوں کو آئی ٹی آر فائل کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ اگر ان کی سالانہ آمدنی کروڑوں میں ہو تب بھی ان پر انکم ٹیکس عائد نہیں ہوتا۔
ملک میں کون سی دوسری آمدنی پر ٹیکس نہیں  ہے؟
 سکم کی صورتحال ملک میں منفرد ہے، لیکن ہندوستان میں کچھ خاص معاملات میں ٹیکس فری آمدنی کا انتظام ہے۔ جیسے کہ زراعت سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس نہیں ہوتاہے ۔این آر ای اکاؤنٹ میں ملنے والے سود پر بھی ٹیکس  عائد نہیں ہوتاہے۔طلبہ کو  دیئے  جانے والے وظائف بھی ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔لیکن یہ چھوٹ صرف خصوصی آمدنی کیلئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK