Inquilab Logo

سائن گروہی تصادم میں کئی نوجوان زخمی بات چیت کےذریعے حالات پر قابو پانے کی کوشش

Updated: October 14, 2021, 8:48 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

:یہاں موبائل فون کے چوری ہو جانے پر ایک دوسرے پر الزام تراشی کے سبب حالات اتنے بگڑ گئے کہ اس نے گروہی تصادم کی شکل اختیار کر لی۔مارپیٹ میں کئی نوجوان زخمی ہوگئےجبکہ حالات کشیدہ ہونے پر پولیس نے رات میں ہی پکڑ دھکڑ شروع کردی ۔

Police officers meeting with locals.Picture:Inquilab
پولیس اہلکار مقامی افراد کے ساتھ میٹنگ کرتےہوئے۔ تصویر انقلاب

:یہاں موبائل فون کے چوری ہو جانے پر ایک دوسرے پر الزام تراشی کے سبب حالات اتنے بگڑ گئے کہ اس نے گروہی تصادم کی شکل اختیار کر لی۔مارپیٹ میں کئی نوجوان زخمی ہوگئےجبکہ حالات کشیدہ ہونے پر پولیس نے رات میں ہی   پکڑ دھکڑ شروع کردی ۔ صبح میں حالات کو دیکھتےہوئے پولیس نے  علاقے کے دونوں جانب کے سنجیدہ افراد  کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی اور آپسی گفتگو کے ذریعہ حالات کو سازگار بنانے کا نہ صرف مشورہ دیا بلکہ اس میں پیش پیش نظر آئے۔ 
 سائن میں گاندھی مارکیٹ کے سامنے سندر کملا نگر میدان  کے اطراف پر تمام مذاہب کے لوگ  ایک ساتھ رہتے ہیں اور علاقے کے نوجوانوں کا ایک ساتھ اٹھنا بیٹھنا  ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ کچھ اوباش قسم کے لڑکوں کی وجہ سے علاقے کا ماحول خراب ہوتا جارہا ہے اور  علاقے کی فضا بگاڑنے میں متعدد مذاہب کے نوجوان شامل ہیں ۔ 
 اس سلسلے میں بات چیت کرتے ہوئے سندر کملانگر میدان کے آس پاس کے لوگوں نےکہا کہ ایک موبائل فون  چوری کے معاملے میں کئی دنوں سے نوجوان کےدرمیان تنازع  چل رہا تھا ۔ منگل کی رات میں تقریباً ۸؍بجے اس موبائل فون کی چوری کے معاملے میں پوچھ تاچھ کے دوران  بات زیادہ بڑھ گئی اور ایک نوجوان کودوسرے فرقہ کے کئی لڑکوں نے پٹائی کردی۔
 مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ  اس کے بعد متاثرہ نوجوان کی جانب سے کئی  لڑکے ہتھیار وغیرہ لے کر آئے اور انھوں نے مارپیٹ کرنے والے نوجوانوں پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے کئی نوجوانوں کو شدید چوٹ آئی ۔  ان میں سے ۲؍ زخمیوں کو  سائن اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیا گیا  ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رات ۸؍بجے شروع ہونےوالا جھگڑااتنا طول پکڑلیا کہ دونوں جانب سے نوجوان ایک دوسرے کو رات ۲؍بجے تک زدوکوب کرنے کی کوشش کرتے رہے  ۔ اسی دوران رات میں تقریباً ساڑھے ۳؍بجے علاقے کے کئی نوجوانوں کو پولیس نے  اپنی تحویل میں لے لیا ۔ 
 جائے وقوعہ پر موجود سائن پولیس اسٹیشن کے پولیس اہلکاروں سے  بات چیت کی گئی تو انھوں نے کہا کہ موبائل چوری کے معاملے میں جھگڑا ہوا تھا ۔ موبائل فون کسی نے چوری کیا تھا اور نام کسی اور کا بتایا گیا۔ اس پوچھ تاچھ کے دوران پہلے ایک نوجوان کی پٹائی کی گئی ۔ اس کےبعد دوسری جانب سے لڑکوں نے  دوسروں  نوجوانوں کو زدوکوب کیا ۔ 
  پولیس کے مطابق علاقے کے سنجیدہ افراد کی مداخلت کے بعد سنجیدہ افراد کو بلاکر سمجھا بجھاکر حالات کو سازگار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ابھی تک کسی بھی نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کیا گئی ہے۔پولیس اہلکار بھی  فریقین کو آپس میں بیٹھ کر بات چیت کے ذریعہ معاملات کو ختم کرانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ 

sion Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK