Inquilab Logo

سائن، پنویل ہائے وے حادثہ، مسافر ۴؍ گھنٹے تک پریشان

Updated: June 26, 2023, 6:15 PM IST | Mumbai

آج صبح سائن ، پونے میں واشی ہائے وے پر دو گاڑیوں میں تصادم کےنتیجے میں مسلسل ۴؍ گھنٹے تک ٹریفک جام رہا ۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

آج صبح سائن ، پونے میں واشی ہائے وے پر دو گاڑیوں میں تصادم کےنتیجے میں مسلسل ۴؍ گھنٹے تک ٹریفک جام رہا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جائے وقوع پر ۳۰؍ پولیس افسران کو تعینات کیا گیاہے جبکہ گاڑیوں کو جگہ سے ہٹانے اور ٹریفک کے نظام کی بحا لی کیلئے کرینس بھی بھیجے گئے ہیں ۔ یہ حادثہ پیر کی صبح اس وقت پیش آیا تھا جب ایک گاڑی کے ڈرائیور کےبریک پر قابونہ پانے کی وجہ سے دوگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں ۔ اس تعلق سے واشی ٹریفک کے انچار چ نے کہا کہ ’’ کل مسلسل بارش کی وجہ سے سڑکیں پھسلنے لگی تھیں ۔ ایک گاڑ ی میں مضبوط دھاتی پائپ دھات موجود تھے جس میںتکنیکی خرابی کی وجہ سے اس کی رفتاردھیمی ہو گئی تھی اسی وقت پیچھے سے آنے والی گاڑی کے ڈرائیور نے بریک نہ لگانے کی وجہ سے اس گاڑی کو ٹکرمار دی جس کی وجہ سے دونوں گاڑیوںمیں تصادم اور ٹریفک جام ہو گیا تھا۔ 
 اس تعلق سے نیرول کےرہائشی نیرالی سنگھاوی نے کہا کہ ’’ ٹریفک جام کی وجہ سے چیمبور سے واشی جانے والی اسکول بس کے ٹریفک میں پھنسنے کی وجہ سے بچوں کو اسکول پہنچنے میں دیر ہو گئی تھی اوروالدین بھی پریشان ہو گئے تھے۔ بعد ازیں بس کے اسکول پہنچنے کے بعد والدین کو تسلی ہوئی۔ واشی سے اندھیری کی جانب سفر کرنےو الےمسافر پرساد گاوڑےنےبتایا کہ وہ روزانہ صبح ۱۰؍ بجے اپنے دفتر پہنچ جاتے تھے جبکہ پیر کو وہ ۱۲؍ بجےدفتر پہنچے تھے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK