Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایکتا کپور، شویتا تیواری کے سیریل ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ کا سیزن ۲؍ بھی بنا سکتی ہیں

Updated: July 08, 2025, 7:30 PM IST | Mumbai

بالاجی ٹیلی فلمز اور ایکتا کپور نے منگل کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ ایکتا کپور ’’کسوٹی زندگی کی‘‘کا سیزن ۲؍ بنا رہی ہیں۔’’کسوٹی زندگی کی‘‘اکتوبر ۲۰۰۱ءتا فروری ۲۰۰۸ء ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔‘‘

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ایکتا کپور ’’ کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ کے سیزن ۲؍ کا ٹیزر جاری کرنے کے بعد ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ کے نئے سیزن کی تیاری کر رہی ہیں۔ منگل کو ایکتا کپور پروڈکشن اور بالاجی ٹیلی فلمز نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیوتا تیواری، اروشی ڈھولکیہ اور سیزین خان کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ یاد رہے کہ ان تینوں نے مشہور ٹی وی شو میں پرینا، انوراگ باسو اور کومولیکا کا کردار نبھایا ہے۔ 
ویڈیو کے بیگ گراؤنڈ میں ایک موسیقی چل رہی ہے جبکہ اس میں رونیت رائے کو بھی دکھایا گیا ہے جنہوں نے شو میں مسٹر بجاج کا کردار ادا کیا ہے۔

علاوہ ازیں جینیفر ونگیٹ کی جھلکیاں بھی شیئر کی گئی ہیں جنہوں نے اسنیہا بجاج کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بالاجی ٹیلی فلمز نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’جب محبت قسمت سے لڑنے لگے تو ہر جذبہ خام محسوس ہوتا ہے۔ ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ کو کلاسیک کے طور پر دوبارہ پیش کیا جارہا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: عامر خان کی ’’مہا بھارت‘‘ کا پروڈکشن اگست سے شروع ہوگا

’’کسوٹی زندگی کی‘‘
’’کسوٹی زندگی کی‘‘ کو اکتوبر ۲۰۰۱ء سے فروری ۲۰۰۸ء کے درمیان ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔ اس شو کا دوسرا سیزن ۲۰۰۸ء میں نشر کیا گیا تھا جس میں ایریکا فرنانڈیز نے پیرینا اور پارتھ سمتھان نے انوراگ کا کردار نبھایا تھا۔ تاہم، اس سیزن میں حنا خان نے کومولیکا اور کرن سنگھ گروور نے مسٹر بجاج کا کردار نبھایا تھا۔ اس درمیان ایکتا کپور نے ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ کے سیزن ۲؍ کا ٹیزر جاری کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK