Inquilab Logo Happiest Places to Work

این سی پی (شرد پوار) کی درخواست پر ممبرا کلوا میں ’ ایس آئی آر‘ میں۱۰؍ دن کی توسیع

Updated: April 17, 2026, 10:37 AM IST | Mumbai

ممبراکوسہ میں ’ایس آر اے‘ کیمپ کی کامیابی کو یقینی بنانے اور ہر ووٹر کو مہم سے جوڑنے کیلئے ایم ایل اے جتیندر اوہاڑ کی درخواست پر مہم کو مزید۲۰؍اپریل تک یعنی۱۰؍ دن کیلئےبڑھا دیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ممبراکوسہ میں ’ایس آر اے‘ کیمپ کی کامیابی کو یقینی بنانے اور ہر ووٹر کو مہم سے جوڑنے کیلئے ایم ایل اے جتیندر اوہاڑ کی درخواست پر مہم کو مزید۲۰؍اپریل تک یعنی۱۰؍ دن کیلئےبڑھا دیا گیا ہے۔عوام کی سہولت اور انہیں مناسب رہنمائی فراہم کرنے کیلئے ایم ایل اےجتیندر اوہاڑ، شمیم احمد خان، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے تمام کارپوریٹروں اور کارکنان کی رہنمائی میں ممبرا سے کوسہ تک مختلف مقامات پر ایس آئی آر کیمپ لگائے گئے ہیں۔ ہرکیمپ پر بڑھتے ہوئے ہجوم اور بی ایل اوز کی کمی کی وجہ سے ممبرا میں اب تک تقریباً ۲؍ لاکھ لوگ ایس آئی آر میپنگ سے محروم رہ گئے ہیں۔ اس وجہ سے پارٹی کے ممبرا-کلوااسمبلی حلقہ کے صدر شمیم احمد خان نے۸؍ اپریل کو ریٹرننگ آفیسر،۱۴۹؍ ممبرا-کلوا آفس کو ایک خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ ایس آر اے میپنگ کیلئے مزید وقت دیا جائے تاکہ عوام اس سے پوری طرح مستفید ہو سکیں اور کوئی ووٹر اس سے محروم نہ رہے۔شمیم احمد خان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ممبرا کلوا کے ریٹرننگ آفیسر نے مدت میں۱۰؍دن کی توسیع کر کے اسے ۲۰؍ اپریل کر دیا ہے۔ شمیم احمد خان اور اشرف شانو پٹھان نے ریٹرننگ آفیسر سندیپ تھوراٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوام کیلئے اس مدت میں توسیع کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK