• Mon, 23 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تمل ناڈو میں مسجد و درگاہ کے قریب دِیا جلانے کی اجازت پر سپریم کورٹ سے نظر ثانی کی اپیل

Updated: November 23, 2026, 11:38 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

وجے سرکار کے اقدام پر بی جےپی کا واویلا، ریاستی حکومت کو ’’ہندو اور سناتن مخالف‘‘ قرار دیا، ڈی ایم کے نے تنازع کیلئے آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

The Madras High Court had granted unconditional permission to light a lamp near a mosque and a tomb; however, the Supreme Court made this permission conditional and restricted it to a single instance. Photo: INN
مسجدو مقبرہ کےقریب دیا جلانے کی اجازت مدراس ہائی کورٹ نے غیر مشروط اجازت دی تھی جسے سپریم کورٹ نے مشروعط اور صرف ایک بار کیلئے کردیا۔ تصویر: آئی این این

تمل ناڈو کے مدورئی میں سلطان سکندر بادشاہ اولیاء کی درگاہ  اور مسجد کے قریب سپریم کورٹ کے ذریعہ دیا جلانے کی اجازت دینے کا معاملہ سنگین رخ اختیار کرتانظر آرہاہے۔  سپریم کورٹ نے   بھگوا تنظیموں کی ایما پر روایت کے برعکس درگاہ سے محض ۵۰؍میٹر دوری پر   ایک ستون پر دیاجلانے کی اجازت دی ہے جس سے نقض امن کا خطرہ ہے۔  ریاستی حکومت نے اس کی سخت مخالفت کی تھی  تاہم سپریم وکرٹ نے  ’’محض ایک بار ‘‘کیلئے مشروط اجازت  دے دی۔اس کے خلاف تمل ناڈو کےہندو مذہبی  و فلاحی اوقاف کمشنر نے سپریم کورٹ میںنظر ثانی کی درخواست دائر کی ہے۔اس پر بی جےپی نے واویلا شروع کردیا ہے اور ریاست کی سی جوزف سرکار کو ’’ہندو اور سناتن‘‘ مخالف قرار دے کر جنوبی ریاست میں اپنی مخصوص سیاست کو فروغ دینے  میں جٹ گئی ہے۔ ڈی ایم کے نے ریاست میں تنازع پیدا کرنے کیلئے آر ایس ایس کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:جنگوں کی تباہی انسانی زندگی کے ساتھ ماحول کو بھی متاثر کرتی ہے: فلسطینی فلمساز

جسٹس اروند کمار اور جسٹس وپل ایم پنچولی پر مشتمل بنچ نے  ۲۰؍ نومبر کے فیصلے میں دیا جلانے کی مذکورہ تقریب کو’’ محض ایک بار ‘‘کیلئے منعقد کرنے کی اجازت دی ہے۔ بنچ نے مدراس ہائی کورٹ کی جانب سے اس ستون اور اس زمین کی نوعیت کے بارے میں دیئے گئے نتائج پر حکم امتناعی لگا یا ہے۔ مدراس ہائی کورٹ کی یک رکنی  بنچ نے اس کو لازمی مذہبی رسم قرار دے کر یہاں دیاجلانے کی اجازت دی تھی۔سپریم کورٹ نے کہاکہ’’نہ تو اس اجازت کو اور نہ ہی اس تقریب کو کسی رواج یا وہاں تک رسائی کے حق کے ثبوت کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے، اور نہ ہی اسے مستقبل کے سالوں میں اجازت دینے کی بنیاد بنایا جا سکتا ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ  عدالت نے مزید کہا کہ روایتی مقامات پر عبادت اور سکندر بادشاہ درگاہ اور مسجد تک قانونی رسائی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہنا چاہیے۔یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب مندر کے ایگزیکٹو آفیسر نے عقیدتمند راما روی کمار کی جانب سے درگاہ کے قریب واقع ستون پر دیاجلانے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ روی کمار نے مدراس ہائی کورٹ سے رجوع کیا  اور ہائی کورٹ نے اس کے حق میں فیصلہ سنایا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK