• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ میں۱۰؍ مہینوں میں ۱۶؍ ہزار ۴۵۶؍ بچے اور ۱۱؍ ہزار خواتین شہید

Updated: August 13, 2024, 10:56 AM IST | Agency | Gaza

جاں بحق ہونےو الوں کی مجموعی تعداد۴۰؍ ہزار کے قریب پہنچ گئی، شہیدوں  میں ۲۴؍ فیصد کی عمر ۱۸؍ سے ۲۹؍ سال کے درمیان۔

Children and women are the most killed in Israeli attacks on Gaza. Photo: INN
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں سب سے زیادہ بچے اور خواتین فوت ہوئی ہیں۔ تصویر : آئی این این

غزہ پر زائد۱۰؍ مہینے  سے جاری  اسرائیلی حملوں میں  جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد۴۰؍ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جن میں سے  ۲۷؍ ہزار سے زائد بچے اور خواتین ہیں۔اتنا ہی نہیں شہیدوں میں ۲۴؍ فیصد کی عمریں ۱۸؍ سے ۲۹؍ سال کے درمیان ہیں۔  پیر کو  اسرائیلی حملوں کے۳۱۱؍ ویں دن غزہ  انتظامیہ کی جانب سے  جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ۷؍ اکتوبر سے شروع ہونےوالے اسرائیلی حملوں میں تل ابیب غزہ کی۱ء۸؍فیصد آبادی کو ختم کرچکاہے۔ 
 غزہ میں وزارت صحت شہید ہونے والوں کی تعداد ہر روز جاری کرتی ہے مگر بچوں اور خواتین کی تعداد وقتاً فوقتاً جاری کی جاتی ہے۔ پیر کو جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر ۳۹؍ ہزار ۸۹۷؍ افراد جاں  بحق اور ۹۲؍ ہزار ۱۵۲؍ زخمی ہوچکے ہیں۔ جاں بحق ہونےوالوں میں ۱۶؍ ہزار ۴۵۶؍ بچے اور ۱۱؍ ہزار ۸۸؍ خواتین ہیں۔ یعنی اسرائیل بھلے ہی دعویٰ یہ کررہا ہو کہ اس کے نشانے پر حماس کے جنگجو ہیں مگر اس نے۱۰؍ مہینوں میں ۲۷؍ ہزار بچوں اور خواتین کو قتل کیاہے۔ 
 غزہ انتظامیہ کی جانب سے پیر کوٹیلی گرام پر جاری کئے گئے اعدادوشمار میں بتایاگیاہے کہ اب تک اسرائیل غزہ پر ۳؍ ہزار ۴۸۶؍ حملے کرچکاہے۔ ان حملوں میں خواتین اور بچوں کی اوپر ذکر کی گئی تعداد کے ساتھ ہی ساتھ طبی عملے کے ۸۸۵؍افراد، ۱۶۸؍ صحافی اور  سو ِل ڈیفنس (بچاؤ عملہ) کے ۷۹؍ افراد مارے جاچکے ہیں۔ فلسطین کے شماریات  کے مرکزی بیوروکے ان اعدادوشمار کے مطابق اسرائیلی حملوں کا شکار ہونےوالے ۷۵؍ فیصد افراد کی عمریں ۳۰؍ سال سے کم ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK