Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’رات کو دیر سے سونا اور صبح دیر سے جاگنا ہماری پہچان بن گئی ہے‘‘

Updated: September 23, 2023, 9:57 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Cheeta Camp

جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا سید محمود مدنی نے چیتا کیمپ کی مسجد معراج میںاپنے اصلاحی بیان میںچنداہم امور پر توجہ دلائی

Maulana Syed Mahmood Madani. Photo. INN
مولانا سید محمودمدنی ۔ تصویر:آئی این این

جمعہ کی نمازسے قبل مسجدِ معراج میں جمعیۃ علماءہند کے صدر مولانا سید محمود اسعدمدنی نےخصوصی خطاب کیا۔ مولانا نے دورانِ خطاب ۳؍ اہم امور کی جانب مصلیان اورنوجوانوں کو متوجہ کرتے ہوئے ان کی ذمہ داری یاد دلائی اور نوجوانوں نے جو روش اپنا رکھی ہے،اس سے متعلق انہیں غور وفکر کی دعوت دی۔
صدر جمعیۃ علماء ہند نے کہا کہ ’’ایمان ، رب العالمین کی جانب سے عطا کردہ انتہائی بیش قیمت نعمت ہے اور خداوند قدوس نے یہ عظیم نعمت ہمیں بغیرمانگے اپنے فضل و کرم سے عطا فرمائی ہے۔ اسی ایمان کے باعث ہم اشرف المخلوقات کہلاتے ہیں۔‘‘ 
انہوں نے نوجوانوں کو کم کھانے کی یہ کہہ کر نصیحت کی کہ ’’نوجوان اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں، کم خورا ک سے جسم میں پھرتی رہتی ہے اورصحت بہتر رہتی ہے۔ اچھی صحت کے ذریعے ہم اچھے اورخیرکے کام بھی زیادہ کرسکتے ہیں ،اس کے برخلاف بسیار خوری سے بہت سے نقصانات ہیں اورمختلف مواقع پر اس کاخمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے ۔‘‘مولانا محمود مدنی نے مسلم محلوں میں دیر تک جاگنےکی روش عام ہونے کے تعلق سے غور وفکر کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ’’ قرآن وسنت کی تعلیم کے مطابق ہونا تو یہ چاہئے کہ ہم رات میں  جلد سوئیں اور صبح جلد بیدار ہوں لیکن  معاملہ اس کے برعکس ہے۔ آج مسلمانوں کی پہچان دیر سے سونا اور دیر سے جاگنا،بن گئی  ہے ۔صورتحال یہ ہے کہ غیرقوم جب اپنا آدھا کام کرچکی ہوتی ہے تب مسلمان اپنے کام کا آغاز کرتے ہیں،بتائیے، اس کے باوجود ہم بے برکتی کاشکوہ کرتے ہیں۔ اگر ہم اپنی اس روش کوبدل لیں توبہت سی خرابیاں معاشرے سے دور ہوسکتی ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK