Inquilab Logo

ریزروبینک آف انڈیا کی جانب سے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کو معمولی راحت

Updated: February 17, 2024, 10:19 AM IST | Agency | Mumbai

آر بی آئی نے کہا کہ اب پے ٹی ایم پیمنٹس بینک میں جمع اور کریڈٹ لین دین۲۹؍ فروری کے بعد بھی ۱۵؍ دنوں تک ممکن ہوگا۔ دیگر خدمات بھی جاری رہیں گی۔

RBI Governor Shaktikanta Das. Photo: INN
آربی آئی کے گورنر شکتی کانت داس۔ تصویر : آئی این این

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی ) نےفنٹیک پی ٹی ایم پیمنٹس بینک کو۱۵؍ دن کی راحت دی ہے۔ مرکزی بینک نے کہا کہ اب پے ٹی ایم پیمنٹس بینک میں جمع اور کریڈٹ لین دین ۲۹؍ فروری کے بعد۱۵؍ دنوں تک بھی ممکن ہوگا۔ آر بی آئی کی جانب سے جمعہ کو دی جانے والی ہدایت کے مطابق ۱۵؍ مارچ تک پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کے کسٹمر اکاؤنٹس، پے ٹی ایم والیٹ، فاسٹیگ اور دیگر مصنوعات میں جمع یا ادائیگیاں قبول ہوتی رہیں گی۔ 
 آر بی آئی نے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک سے کہا ہے کہ وہ پارٹنر بینکوں کے ساتھ صارفین کے ڈپازٹ کو بغیر کسی رکاوٹ کے نکالنے کی سہولت فراہم کرے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ۵؍ فروری کو آر بی آئی نے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کے خلاف سخت کارروائی کی تھی اور اس پر کسی بھی طرح کے ڈپازٹ لینے پر پابندی لگا دی تھی۔ آر بی آئی نے اس وقت کہا تھا کہ پے ٹی ایم پیمنٹس بینک (پی پی بی ایل) کو نہ تو کوئی ڈپازٹ قبول کرنے کی اجازت ہوگی اور نہ ہی وہ پری پیڈ بل کی ادائیگی، ٹاپ اپ یا والیٹ یافاسٹیگ میں جمع کرنے کے قابل ہوگا۔ 
  اس کارروائی کا انکشاف کرتے ہوئے، آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی میٹنگ (ایم پی سی میٹنگ) کے بعد پریس کانفرنس میں کہا تھا، `اگر تمام چیزوں کی تعمیل کی گئی ہوتی، تو مرکزی بینک کسی ریگولیٹڈ ادارے کے خلاف کارروائی نہیں کرتا کیوں ؟ ?پے ٹی ایم پیمنٹس بینک پر پابندی لگاتے ہوئے، آر بی آئی نے کہا تھا کہ ضوابط کی عدم تعمیل اور نگرانی کے خدشات کی وجہ سے، آر بی آئی نے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کو اپنی خدمات میں نئے ڈپازٹ اور کریڈٹ لین دین لینے پر پابندی لگا دی ہے۔ آر بی آئی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ حکم آڈٹ رپورٹس میں خامیوں کو تلاش کرنے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK