Inquilab Logo

کیلیفورنیا میں بر ف باری اور سیلاب ، لاکھوں مکان اور کاروبا ری مراکز بجلی سے محروم

Updated: January 04, 2023, 10:27 AM IST | California

ہنگامی حالات سے نمٹنے سے متعلق ادارے کی ٹیموں نے کثیر تعداد میں پانی میں گھرے ہوئےافراد کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی

A view of the city of South Shore Lake Tahoe, California. (AP/PTI)
کیلیفورنیا کے ’ساؤتھ شور لیک تاہو‘ شہر کا ایک منظر۔ ( اےپی / پی ٹی آئی)

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں بر ف باری کے درمیان   سیلاب آیا ہے جس  کے نتیجے میں۲؍افراد ہلاک ہو گئے۔ اس دوران  لاکھوں  مکان اور کاروباری مراکز کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے سے متعلق ادارے کی ٹیموں نے کثیر تعداد میں  پانی میں گھرے  ہوئےافراد کو  ہیلی کاپٹروں کی  مدد سے نکال لیا ۔موسلا دھار  بارش کی  زدمیں آنے والی ریاستوں کیلیفورنیا اور نیوادا میں تقریباً۲؍ لاکھ ۳۵؍ ہزار مکانات اور کاروباری مراکز کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی  ہے۔ ادھر یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق کیلیفورنیا کے قصبے ریو ڈیل میں ۵؍ اور ۴؍ کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے۔ریو  ڈیل بلدیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلے کی وجہ سے علاقے میں تقریباً سو  مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ قصبے کے نصف سے زائد رہائشی  بجلی سے محرم ہیں جبکہ ۳۰؍  فیصد کیلئے پانی   کی ترسیل منقطع ہوگئی ہے۔ اسی دوران کیلیفورنیا کے کچھ حصو ں میں      برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ خاص طور سے ’ساؤتھ شور لیک تاہو‘ شہر کا اکثر حصہ بر ف سے ڈھک گیا ہ

Snow Flooding Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK