Inquilab Logo

نیویار ک میں بر ف باری کا سلسلہ برقرار ،۷۰؍ اموات

Updated: December 29, 2022, 11:49 AM IST | Washington

تاریخی کے۱۹۷۷ طوفان کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ، بر ف باری کے دوران گھروں سے نکلنے والوں کو بچایا نہیں جاسکا

The first picture is of Buffalo while
پہلی تصویر بفیلو کی ہے

نیویار ک میں مہلک بر ف باری کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔  بدھ کوخبر لکھے جانے تک امریکہ بھر میں شدید برفانی طوفان کے نتیجے میں۷۰؍ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ نیویارک کے کچھ حصوں میں منگل او ربدھ کو بھی شدید برف باری ہوئی جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں اور سڑکوں کی صفائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
  میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک جیسے جیسے درجہ حرارت گرتا گیا لوگ کچھ برف سے منجمد اپنے گھروں سے نکلنے لگے اور مختلف شاہراہوں پر پھنس گئے جنہیں بچایا نہیں جا سکا۔ریاست نیو یارک کے دوسرے بڑے شہر بفیلو کے میئر بائرن براؤن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پولیس کو خدشہ ہے کہ طوفان سے مرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ عوام اب بھی انتہائی خطرناک جان لیوا صورتحال سے دوچار ہیں۔ انہوں نے  عوام کو ہدایت کی وہ گھروں کے اندر رہیں۔ ان کے مطابق اس طوفان نے شدت میں۱۹۷۷ء کے تاریخی برفانی طوفان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔حکام نے بتایا کہ  برف باری سے متاثرہ بفیلو کے علاقے میں امدادی کارکنوں نے گاڑیوں اور برف  ڈھیر سے لاشیں برآمد کیں۔بفیلو میں شدید برف باری اور بجلی  منقطع  ہونے سے۶؍ روز سے نظام زندگی مفلوج ہے، یہاں  جمعرات کو کو مزید برف باری کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ریاست نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے طوفان کے بعد علاقے میں ہونے والی تباہی کوجنگ زدہ علاقہ قرار دیا ۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یقینی طور پر یہ اس صدی کا بڑا برفانی طوفان ہے۔اس طوفان کی وجہ سے کرسمس سے چند روز قبل سے امریکہ کی بڑی شاہراہیں بند  ہیں جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

New York Snow Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK