Inquilab Logo

ایران میں بر ف باری،سر دی میں اضافہ، توانائی بچانے کیلئے تعطیل کا اعلان

Updated: January 12, 2023, 10:40 AM IST | Tehran

آج سے ملک شدید سردی کی زد میں ہوگا ، درجۂ حرارت  بھی ۸؍ سے۱۰؍ ڈگری تک کم ہوگا، سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں چھٹی ہوگی 

A scene of snowfall in the city of Tabriz, Iran.
ایران کے تبریز شہر میں بر ف باری کا ایک منظر۔

  ایران میں شدید برف باری کے سبب  موسم  سر د ہوگیا ہے  ۔ اس کے پیش نظر   اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔  گرمی  کے حصول  میں خرچ ہونے والی  توانائی اور گیس کو بچانے کیلئے  متعدد  صوبوں میں اسکولوں کے ساتھ ساتھ سرکاری  دفاتر میں بھی  چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی  ارنا کے مطابق ایلبورز کے ڈپٹی گورنر کاہو دادی پورنے کہا کہ توانائی اور گیس کی کھپت کو کم کرنے کیلئے ان کے صوبے میں تمام اسکول، دفاتر، ادارے اور بینک  بدھ کو بند  ر ہے۔و دادی پور نے یہ  بھی بتایا کہ  ہائی اسکول اور یونیورسٹی امتحانات مقررہ تاریخ پر ہوں گے۔ تمام بینک  جمعرات کو بند رہیں گے ۔ ان کے مطابق تمام اداروں، تنظیموں اور دفاتر کوسنیچر تک  اپنے’ ہیٹنگ سسٹم‘ کو بند  رکھنے کی ضرورت ہے۔
 چہارمحل بہتیاری کے ریاستی تعلیمی تعلقات عامہ کے افسر ارشاد  شا کولی  نے  بتایا  کہ شدید برف باری، سرد موسم اور سڑکوں کے پھسلن کے سبب  پرائمری، سیکنڈری اور ہائی اسکول کی سطح پر چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اب تمام اسکولوں میں تعلیم آن لائن دی جائے گی۔
 صوبہ اردبیل کے ڈپٹی گورنر کاظم دبیر نے  کہا کہ ان کے صوبے میں تمام انتظامی اہلکاروں کو  اپنے گھر  ہی سے آن لائن  کام کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔  انہوں نے مزید کہا کہ برف کی تہ۴۰؍ سینٹی میٹر تک پہنچ چکی ہے جس سے گاڑیوں کی آمدروفت میں دقت ہو رہی  ہے۔
 صوبہ سیمنان کے ڈپٹی گورنر محمد حمیدی نے اعلان کیا کہ سرد موسم کی وجہ سے گیس اور توانائی کی کھپت میں اضافہ ہوا ہےاور اس سلسلے میں بچت  کرنے کیلئے  تمام ریاستی  ادارے  آج (جمعرات کو) بند  رہیں گے۔دوسری جانب ایرانی محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ  آج (جمعرات)  سے  ملک سردی کی شدید  لہر کی زد میں  ہو گا۔  درجۂ حرارت۸؍ سے۱۰؍ ڈگری  تک گر جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK